سیاسی جماعتیں اور عوام

Posted on at


سیاست ایک اہم ملک و قوم کی بقا کیلئے بہت اہم ہے جو کہ صرف اور صرف کسی بھی ملک وقوم کے مفاد کیلئے کی جاتی ہے سیاست ایک ایساعمل ہے جومختلف پہلو پر انسانیت کوراغب کرتی ہےاورانہیں ایک نئی راہ ہموارکرنےکا ذریعہ ہے لہذا سیاست ایک مقدس پیشہ ہے لیکن اس کا عمل اچھا ہو تو۔

آج کے دور میں سیاست صرف اور صرف اپنے مفادات کوحاصل کرنے کی حد تک رہ چکی ہے۔ اس سیاست کےجال میں لوگوں کو پھنساکراپنے مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے اور عوام اور ملکی ترقی کا کسی سیاست دان کو احساس نہیں ۔وہ صرف اپنی شہرت اور عیاش پرستی کیلئے ملک وقوم کودن رات لوٹ رہے ہیں ۔آج کے دور میں ہر شخص سیاستدان بن چکا ہے ۔

آج اگر پاکستان کے سیاستدانوں پر نظر اٹھاکر دیکھا جائے تو ہر علاقے گلی کوچوں میں آپ کوایک سیاست دان نظر آ ئے گا لیکن وہ سیاست کے معنی کو بدنام کررہاہوگا۔ان سیاستدانوں نے عوام کو بندر اور خود کو اس کامالک سمجھ کر مختلف جگہوں پر نچوا رہے ہیں اور خود پیسہ کماکر مختلف ممالک کا دورہ کرتے رہتے ہیں آج سے چند سال پہلے مشرف نے ایساکام کیا اور اس کے بعد بے نظیر بھٹو کے حامیوں کی وہ ملک وقوم کو قرضوں کی بھینٹ چڑھا کر چلے گئے ملک میں اتنی مہنگائی کی کہ لوگ روٹی کیلئے تنگ آگئے۔اس کے بعد اب شریف برادران کا دور آگیا اس نے بھی مختلف منصوبوں کا لالچ دے کر عوام کو خوش کیا ہوا ہے لیکن کل سے ایک نیا سیاستدان اپنی سیاست کے گھوڑے دوڑا رہاہے اور عوام کو نیا پاکستان بنا کر دینا چاہتا ہے ۔مختلف قسم کی تقریر کے ذریعے عوام کو پاگل بندر کی طرح نچا رہا ہے۔

لہذا یہ میری درخواست اس احمق عوام سے ہے کہ ان سیاستدانوں کی باتوں کو نظر انداز کرکے خود اس ملک قوم کی تقدیر بدل ڈالو۔



About the author

160