آئس کریم ڈرنک

Posted on at


آئس کریم بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ چیز ہے. آئس کریم کا کوئی بھی ذائقہ ہو سب لوگ شوق سے کھاتے ہیں. آئس کریم کے ذائقوں میں ونیلا، چاکلیٹ اور سٹرابری ذائقوں کی آئس کریم زیادہ پسند کی جاتی ہیں. بچے مینگو فلیوور کو زیادہ پسند کرتے ہیں. ماؤں کی شکایات ہوتی ہے کہ بچے دودھ نہیں پسند کرتے. تو اس کے لئے بچوں کو دودھ انکی پسندیدہ چیز کے ساتھ ملا کر دیا جائے تا کہ وو خوشی سے دودھ پی لیں. اگر دودھ کو آئس کریم میں ملا کر ایک مزے دار ڈرنک بنا کر بچوں کو دیا جائے تو وو خوشی سے پی بھی لیں گے بل کہ دوبارہ بھی پینا چاہیں گے. ایسی ہی ایک ترکیب درج ذیل ہے

-: اجزاء

دودھ ایک پاؤ

بادام پستے آدھ کپ 

چینی آدھا کپ

آئس کریم دو سکوپ 

                     

                            

 

-: ترکیب

دودھ کو بلنڈر میں ڈال کر اسے بادام، پستے اور آئس کریم کے ساتھ بلینڈ کریں. اب اسے ایک سرونگ گلاس میں ڈالیں اور پستے سے گارنش کریں. ڈرنک تیار ہے.

اس ڈرنک میں دودھ اور ڈرائی فروٹ دونو کی غذائیت موجود ہے جو کہ بچوں کی صحت کے لئے بہت مفید ہے.   اپ اپنے بچوں کی پسند کے مطابق آئس کریم ڈرنک کے فلیوور کا انتخاب کر سکتے ہیں. اس ڈرنک میں اگر اپ کے بچوں کو چاکلیٹ پسند ہے تو وہ بھی شامل کر سکتے ہیں. آپ چینی کم کر دیں اور اس کی جگہ مناسب مقدار میں چاکلیٹ ڈال دیں.



About the author

sokathanim

Benim Adim sokat hanim

Subscribe 0
160