کامیابی کے اہم راز

Posted on at


اگر امیر بننا چاہتے ہو تو قناعت اختیار کرو امیر ہوجاو گے عالم بننا چاہتے ہو تو تقوی اختیار کرو عالم بن جاو گے عزت دار بننا چاہتے تو مخلوق کے سامنے ہاتھ پیھلانا چھوڑ دو اچھا آدمی بننا چاتے ہو تو اللہ کی مخلوق کو نفع دو



عادل بننا چاہتے ہو تو جو تم اپنے لیے اچھا سمھجتے ہوتو دوسروں کے لیے بھی وہ ہی پسند کرو تو تم عادل بن جاو گے اگر تم طاقت ور بننا چاہتے ہو تو صرف اللہ تعالی پر توکل کرو تو تم طاقت ور بن جاو گے اللہ کے پاس کوئی خاص درجہ چاہتے ہو تو کثرت سے اس کا ذکر کیا کرو تو تم اللہ کے ہاں خاص



درجہ پاو گے رزق کی کشادگی لینی ہے تو ہمیشہ با وضو رہو اپنی دعاوں کی مقبولیت لینی ہے تو حرام کھانا چھوڑ دو تمھاری دعا قبول ہو جائے گی اگر تم لوگ روز آخرت اللہ کے سامنے گناہوں سے پاک رہنا چاہتاے ہو تو جنابت یا احتلام کے فورا بعد غسل کی عادت ڈالو اگر گناہوں میں کمی چاہتے ہو تو اکثرت



سے اس پاک ذات کا ذکر کرو اگر تم قیامت کے دن نور سے اٹھنا چاہتے ہو تو دوسروں پر ظلم کرنا چھوڑ دو قیامت کے دن تمھارے چہرے سے نور ٹپکے گا اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ تم لوگوں پر رحم کرے رو تم اللہ کے بندوں پر رحم کیا کرو اللہ تم پر مہربان ہوجائے گا اگر تم کسی کی پردہ پوشی کرو گے تو اللہ



تم لوگوں کی پردہ پوشی کرے گا اگر تم رسوائی سے بچنا چاہتے یو تو تم زنا سے بچو اللہ تم کو رسوائی سے بچائے گا اللہ کے فرمانبراد بنو گے تو تم فرائض کا اہتمام کرو اگر تم گناہوں سے دور رہنا چاہتے تو عاجزی اختیار کرو تم گناہوں سے بہت دور ہوجاوں گے 




About the author

160