لاہور نیلا گنبد حصہ اول

Posted on at


لاہور نیلا گنبد حصہ اول


 



 


 


لاہوقر مال روڈ پر جی۔پی۔او یعنی جرنل پوسٹ آفس کی بہت بڑی بلڈنگ ہے اس سے تھوڑا آگے جائیں تو دائیں طرف نیلا گنبد بازار ہے نیلا گنبد بازار کے ایک سائیڈ پر پرانی انار کلی اور دوسری سائیڈ پر نئی انار کلی بازار ہے پرانی انار کلی جو اب فورڈ سٹریٹ بن گئی ہے۔


نیلا گنبد بازار کی ایک طرف کنگ ایڈورڈ کالج بنا ہوا ہے جو کے لاہور کا مشہور ترین کالج ہے پورے پاکستان سے سٹوڈینس اس کالج میں داخلے کے لیے بہت کوشش کرتے ہیں۔


 


 



 


ادھر سائیکل کی بہت بڑی بڑی دوکانیں ہیں جہاں پر آپ کو بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر قسم کی سائیکل ملے گی یہاں پر بچوں کے لیے تین پیوں والی سائیکل۔کھلونا ٹائپ سائیکل۔اور دس سے بارہ سال کے بچوں کی پسند کی گئیروں والی سائیکل بھی ملے گی اور بڑے لوگ جو عام سائیکل چلاتے ہیں وہ بھی ملیں گی اس کے علاوہ سپورٹس سائیکل بھی ملیں گی۔


 



 


اس کے علاوہ ادھر میڈیکل کے سامان کی دوکانیں بھی ہیں جہاں سے آپ کر میڈیکل کا مختلف قسم کا سامان ملے گا اس کے علاوہ یہاں اسلحہ ڈیلرز کی دوکانیں بھی ہیں جہاں سے شکار کے شوقین لوگ اسلحے کا سامان خریدتے ہیں ان میں عموما ریٹائرفوجی۔جرنل۔کرنل وغیرہ ہوتے ہیں بڑی بڑی اچھی شکار کے لیےمختلف قسم کی گنز۔کارتوس۔گولیاں وغیرہ اپنی اپنی پسند کی لے کر جاتے ہیں ویسے عام طور پر شکار کے لیے بارہ بور۔ایک نالی گن۔دو نالی گن۔رپیٹر۔استعمال کی جاتی ہے پوائنٹ ٹوٹو رائیفل بھی استعمال کی جاتی ہے ۔



About the author

160