سری لنکا بمقابلہ پاکستان ٹیسٹ ٹو، ڈے ون

Posted on at


پاکستان اور سی لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ سرلنکا نے سات وکٹوں سے جیتا. ١٤ اگست کو پاکستان اور سرلنکا کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ شرو ع ہوا. سری لنکن کپتان میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. سری لنکن ٹیم اور پاکستانی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں. پاکستانی ٹیم میں بالر محمد طلحہ کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا.


سری لنکن ٹیم بیٹنگ کرنے میدان میں اتری تو انکی طرف سے اپل تھرنگا اور ڈی سلوا کی جوڑی نے اننگز کو اوپن کیا. اپکستان کی طرف سے جنید خان اور نئے شامل ہونے والے بالر وہاب ریاض نے بالنگ کو اوپن کیا. جنید خان اور وہاب ریاض نے اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا اور وہاب نے ١٤٠ سے اوپر کی پیس کے ساتھ بالنگ کروائی. لیکن سری لنکن اوپنرز بہت محتاط انداز میں کھیلے اور اپنی وکٹ کو بچاۓ رکھا. پہلا پورا سیشن پاکستانی بالرز کو بہت محنت اور اچھی بالنگ کے باوجود کوئی وکٹ نہ مل سکی. پاکستانی ٹیم وکٹ کی صورت میں بغیر کوئی راحت حاصل کیے لنچ کے لئے ڈریسنگ روم پہنچ گئی.
دوسرے سیشن میں بھی شروع میں تو پاکستان کو کوئی وکٹ نہ مل سکی. آخر جنید خان نے اپنی پرانی پرفارمنس دوہراتے ہوے اپکستان کو دوسرے سیشن میں بریک تھرو دلا دیا. سری لنکا کو دی سلوا کی صورت میں پھلا نقصان اٹھانا پڑا. ڈی سلوا ٤١ رنز بنا کر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوۓ.


ڈی سلوا کے بعد کمارا سنگاکارا میدان میں اترے لیکن پچھلے ٹیسٹ جیسا پرفارم نہ کر سکے اور وہاب ریاض کی ایک بہت زبردست ڈلیوری کا شکار بنے. اور وہاب نے سنگاکارا کی وکٹوں کی بیلز اڑا دیں. سنگاکارا نے سری لنکا کے ٹوٹل میں ٢٢ رنز کا اضافہ کیا. سنگا کارا کے آوٹ ہونے کے بعد مہیلا جے وردھنے بیٹنگ کرنے اے . مہیلا دنیا کرکٹ کے جانے اور مانے جانے والے کرکٹر ہیں. یہ میچ ان کے کیریر کا آخری ٹیسٹ میچ ہے. جب وہ گراؤنڈ میں داخل ہوے تو پاکستانی ٹیم نے ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا.
اب کریز پہ اپینر اپل تھرنگا اور مہیلا موجود تھے. یہاں سعید اجمل کا جادو چلا اور مہیلا ٤ رنز بنا کر سعید اجمل کی بال پر ایل بی ڈیبلو ہوے. یوں سرلنکا کا سکور ١٦٧ رنز پہ ٣ کھلاڑی آوٹ تھا. اپل تھرنگا جو اس سے پہلے بہت اچھا کھیل رہے تھے ٩٢ رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوے. اظہر علی نے بہت زبردست کیچ لیا. پاکستان کو اظہر علی کی صورت میں ایک بہت نڈر کیچر مل گیا ہے جو بیٹر لی ناک کے نیچے کھڑے ہو کر پیسر کی بال پر بھی کیچ کر سکتا ہے. جیسا کہ انھوں نے تھرنگا کو آوٹ کیا. اسے فیلڈر بہت کم ہوتے ہیں.


جب تھرنگا آوٹ ہو گے تو تھوڑی دائر کے لئے وو کمر پہ ہاتھ رکھ کر اظہر کو دیکھتے رہے کہ اظہر نے یہ کیچ کر کیسے لیا. اس وقت سری لنکا کا مجموعی سکور ١٧٧ رنز تھے اور تھرنگا پاکستان کی چوتھی کامیابی تھے. اس کے بعد تھری مانا اور ڈکویلا نے سری لنکا کے سکور کو آگے بڑھایا لیکن ٢١٥ کے مجموعی سکور پہ جنید کی بال پہ تھری مانا وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے اور آوٹ ہو گے. تھری مانا ٢٠ رنز ہی بنا سکے .
٢٤٩ کے ٹوٹل پر ڈکویلا بھی جنید ہی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گے. ٢٤٩ کے ہی سکور پر دلروان پریرا کے ایل بی ڈبلیو ہونے کی اپیل کی لیکن امپائر نے ناٹ آوٹ دیا تو پاکستان نے ریویو کر دیا جس میں پتا چلا کہ پریرا آوٹ ہی تھے یوں جنید خان کو چوتھی اور پاکستان کو آٹھویں وکٹ مل گئی. اس کے بعد وہاب نے ٢٦١ کے مجموعی سور پر سرلنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز کو آوٹ کر دیا ان کا کیچ وکٹ کیپر نے پکڑا. سری لنکن کپتان نے ٣٩ رنز کی اننگز کھیلی. یوں سری لنکا کا پہلے دن کے اختتام پر سکور ٢٦١ رنز تھا اور ان کے ٨ کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے. دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی طرف سے جنید خان نے ٤ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. اگر ٹیسٹ کے دوسرے دن جنید خان ایک اور وکٹ حاصل کر لیتے ہیں تو وہ سری لنکا کے خلاف سب سے زیادہ فائیو وکٹ ہال حاصل کرنے والے بالر بن جایں گے.



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160