جامع مسجد گلگت

Posted on at


جامع مسجد گلگت


گلگت کی جامع مسجد۔۔پُر شکوہ اور شاندار۔گلگت کا واحد بلند منار ۔اس مسجد کا شمار شاندار مسجوں میں ہوتا ہے ۔یہ جامع مسجد  گلگت کے مرکزی حصے میں واقع ہے  جسے صدر بازار کہا جاتا ہے  اس مسجد سے واقبستہ  یہ بات بڑی اہم ہے کہ  اس مسجد کی تعمیر میں میں  گلگت  میں موجود سب فرقوں کا ہاتھ ہے ۔بدقسمتی دیکھئے کہ آج  ہم مسلمانوں نے  خدا کے گھر کو بھی الگ تصور دیا ہے  تصور کیا بلکہ الگ بنا رکھے ہیں ۔۔کیا ہر فرقے کا خدا  الگ ہے ۔۔کیا اس کائنات  میں بہت سارے خدا ہیں ۔۔ہمارا جواب  نفی میں ہے۔۔نہیں ہمارا خدا ایک ہی ہے ۔۔لیکن پھر بھی ۔ہم  فرقہ پرستی میں گھرے ہوئے ہیں اور آپس میں دست گریباں ہیں ۔۔۔جامع مسجد گلگت کے دائیں طرف کونونوداس کے لئے  سیدھے مغرب جانب پونیال اور بائیں طرف سے مجینی محلہ اور مشرق کی جانب  ائرپورٹ گلگت راستے نکلتے ہیں ۔۔۔موجودہ جامع مسجد کا خطیب مولانا نثار آحمد ہیں  جو مولانا عبد الرازق کے فرزند ہیں جن کا شمار اپنے وقت کے جید علام میں شمار ہوتا تھا ۔۔


    



About the author

160