افغانی کباب

Posted on at


 


اجزا۔۔۔۔۔۔۔۔


قیمہ ایک کلو



پیاز دو عدد



نمک حسب ذائقہ



ہری مرچیں دس عدد



ٹماٹر ایک کلو



سیاہ مرچیں دو چائے کے چمچے



آئل ڈیڑھ پیالی


ترکیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔


پیاز کو آملیٹ کی طرح باریک کاٹ لیں اور قیمے میں نمک ،آدھی سیاہ مرچوں اور آدھی باریک کٹی ہوئی ہری مرچوں کے ہمراہ ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔


اب مکس کئے ہوئے قیمے کے چار پیڑے بنائیں اور ٹماٹروں کو ابال کر پیس لیں اب ایک بڑے فرائنگ پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر قیمے کے پیڑوں کو ایک ایک کر کے سینک لیں۔


جب اچھی طرح سنک جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کریں اور ان کے باریک قتلے بنالیں اور دوبارہ فرائنگ پین میں آئل ڈال کر فرائی کرلیں۔



ایک پتیلی میں ایک پیالی آئل ڈال کر اس میں ٹماٹروں کی پیسٹ ، بقیہ ہری مرچیں نمک اور سیاہ مرچیں شامل کر کے بھون لیں تلے ہوئے قیمے کے قتلوں کو اس آمیزے کے اوپر سجائیں اور ہلکی آنچ پر دم لگائیں ڈش میں منتقل کر کے پیش کریں ڈش کے اردگرد اگر ابلے ہوئے انڈوں کے قتلے اور کھیرے کے قتلے سجا دیں تو افغانی کبابوں کا لطف دو بالا ہو جائے گا۔



About the author

160