"غالب کی ادبی زندگی"

Posted on at


 

وقت کے ساتھ ساتھ غالب کی شہرت بحثیت شاعر بڑھتی رہی- ١٨٢١ میں انہوں نے پہلی بار اپنے اشعار کا مجبموعہ تیار کیا- ١٨٢٥ میں دوستوں کی فرمائش پر انہوں نے فارسی خط نویسی کے اصولوں کو پنج آہنگ کے نام سے کتابچہ کی شقل میں شائع کیا- ١٨٢٨ میں اردو اور فارسی کلام کا مجموعہ "گل رعنا" کے نام سے شایع ہوا- اردو شاعروں کے دیوان سب سے پہلے ١٨٣١ میں شایع ہوا اور مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ تمام سال بعد بھی غالب کو یہ شکایت رہی کہ انہیں خود ایک نسخہ بھی نصیب نہ ہوا کیوں کہ شرد کانداروں سے پہلے ہی وعدہ کر چکے ہوتے-

 

شہرت کے ساتھ غالب کی مصروفیت بھی بڑھتی گئی- ان کے پاس اکثر امیدوار شاعر اپنا کلام بیجھتے کہ غالب اس کی تصحیح کرے اور انہیں راۓ دے- اس کام کو غالب بری تفصیل اور دیانتداری سے کرتے اور شاگردوں سے توواقع تھی کہ وہ استاد کی راۓ پر عمل کریں گے- لیکن جہاں ضروری سمجھتے وہاں کڑی تنقید بھی کر جاتے- اس کے علاوہ ہم عصر ادبا اور شعراء کی تصانیت کے لئے مقدمہ پیش لفظ بھی لکھا کرتے تھے-

 

غالب نے بکثرت خط و کتابیت کی جہاں ان کی شاعری اپنی مثال اپ ہے، وہیں اس کی خط و کتابت کا انداز بھی منفرد تھا- وہ خط نہ ہوتے بلکے گفتگو ہوتی اور غالب خود کہتے تھے کہ بزریعہ قلم ہزاروں کو اس کا فاصلہ عبور کیا جا سکتا ہے- غالب کے خطوط (مکتوب غالب) پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے تازہ شگفتہ زبان و بیان کے حوالے سے اپنی مثال اپ ہیں-

 

 دہلی کے مشاعروں میں غالب کی شرکت نہ صرف لازمی تھی بلکے ان کی موجودگی سے محفل کا لطف دوبالا ہو جاتا- انداز کلام، ان کی خاص آواز اور لہجہ ایک مسفرد جاذبیت رکھتے تھے- بقول غالب

" ہیں اور بھی دنیا میں سخن ور بہت اچھے

کہتے ہیں کہ غالب کا ہے انداز بیاں اور

 

اس عہد کے شعراء میں غالب کا مقام بلند تھا-

       اس مصروفیت میں زندگی گزر رہی تھی لیکن شہرت کے باوجود مالی پریشانی ہمیشہ غالب کے ساتھ ساتھ رہی ١٨٤٢ میں دہلی کالج کے انعقاد پر فارسی کے معلم کی تقرری انہیں دی گئی لیکن وہاں کے انگریز سیکر  ٹری کا مغرور رویہ دیکھ کر غالب نے انکار کر دیا- آمدنی کے لئے امرار اور شاہی عنایات پر انحصار تھا لیکن انگریزوں کی بڑھتی ہوئی طاقت نے ہندوستان کے مسلمان بادشاہوں کو آہستہ آہستہ بے دست دپا کر دیا-      



About the author

rabia-ali

I am Kasi kasandra From United states & doing work on filmannex

Subscribe 0
160