کسٹرڈ شاہی ٹکڑے

Posted on at


 


اجزا۔۔۔۔۔۔


ڈبل روٹی کے سلائس چھ عدد



دودھ آدھا لیٹر



ونیلا کسٹرڈ دو کھانے کے چمچے



چینی حسب ذائقہ



گھی حسب ضرورت



پستے بیس عدد باریک کاٹ لیں



بادام بیس عدد باریک کاٹ لیں



زردے کا رنگ ایک چٹکی



کنڈینسڈ ملک ایک ٹِن


ترکیب۔۔۔۔۔۔


ڈبل روٹی کے سلائسز کے چار چار ٹکڑے کرلیں اور انہیں گھی میں فرائی کریں۔ جب سلائسزسنہری ہو جائیں تو نکال لیں۔ آدھا لیٹر دودھ میں سے تھوڑا دودھ نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک پین میں باقی دودھ ڈالیں اور اس میں چینی اور زردے کا رنگ شامل کرکے پکائیں۔


جب چینی حل ہو جائے تو بچائے ہوئے ٹھنڈے دودھ میں ونیلا کسٹرڈ پائوڈر شامل کرکے گھولیں اور پکتے ہوئے دودھ میں ملا دیں۔ جب کسٹرڈ گاڑھا ہو جائے تو پین نیچے اتار لیں۔ اب سرونگ ڈش میں تلے ہوئے سلائسز پھیلا کر رکھیں اور اوپر سے تیار شدہ کسٹرڈ ڈال دیں۔


ساتھ ہی آدھے پستے اور بادام بھی چھڑک دیں۔ آخر میں کنڈینسڈ ملک اوپر سے پھیلا کر ڈالیں۔ اس کے ساتھ ساتھ باقی بادام اور پستے بھی اوپر سے سجا دیں۔ مزیدار کسٹرڈ شاہی ٹکڑے تیار ہیں چاہیں تو  چاندی کا ورق سے سجا کر پیش کریں۔



About the author

160