بیروزگاری

Posted on at


بڑے پیمانے پر بے روزگاری آج کی دنیا کا سب سے بڑا المیہ ہے پاکستان میں بھی صورتحال بہت خطرناک ہے اس بے روز گاری کی کئی وجوہات ہیں ۔ان وجوہات میں سب سے اہم اور پہلی وجہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے ۔امن وعامہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے معاشی سر گرمی کی رفتار کو کم کردیاہے۔

ہمارا ناقص نظام تعلیم بھی ہمارے خواندہ نوجوانوں کے درمیان بہت زیادہ بے روزگاری کا ذمہ دارہے۔مشینوں کا بڑھتا ہوا استعمال اور کمپیوٹر کی ٹیکنالوجی بھی بے روزگاری کا موجب بنتا ہے ۔ترقی کیلئے بنیادی ضروریات خاص طور پرتوانائی ،مواصلات اور نقل وحمل کا فقدان صنعت کاروں کو نئی صنعت لگانے سے روک رہاہے ۔بڑے پیمانے پر سمگلنگ جس نے مارکیٹ کو سستی اشیاٗ سے بھر دیا ہے مقامی صنعت کی ترقی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔معشیت افسر شاہی کاسخت کنٹرول ،ناکافی سہولیات اور ٹیکس کا پیچیدہ نظام کچھ اہم عوامل ہیں۔ جو نجی شعبہ میں صنعت کاری کی راہ میں رکاوٹین پیدا کررہے ہیں ۔ دیہاتی بے روزگار نوجوانوں کی شہری علاقون میں آمد نے مسئلہ میں مزید اضافہ کیا ہے دیہاتی علاقوں میں بے روزگاری کی وجہ آبادی کا دباٗو ،اثاثوں کی تقسیم در تقسیم ،سیم تھور کی وجہ سے پیداواری زمین کا نقصان ہے۔

بڑے پیمانے پر بے روزگاری بہت سے سماجی سیاسی اور نفسیاتی مسائل پیدا کر کر رہی ہے ۔ملک کے مایوس نوجوان نسل نشہ آور ادویات کے استعمال ،تشدد چوری ،اور بہت سی دوسری سماجی برائیوں کا شکار ہو رہی ہے۔بے روزگاری کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں صنعتی ترقی کی رفتار کو تیز کر دینا چاہیے۔ایسا صرف اس صورت میں ممکن ہے کہ اگر ہم لا قانونیت کی صورتحال کو بہتر بنائیں ۔



About the author

160