!بالوں کی صحت کے لیے غذاؤں اور ورزش کو نظرانداز مت کریں

Posted on at


اچھی غذا اور معمول کی ورزش سے جسم توانا اور چاق و چوبند رہتا ہے لیکن اس کے مفید اثرات آپ کے بالوں میں بھی جھلکتے ہیں۔ مرد حضرات بھی بالوں کی صحت کے حوالے سے خاصے متفکر رہتے ہیں لیکن خواتین کا تو کہنا ہی کیا جو اپنے بالوں کو دراز، چمکیلا اور گھنا رکھنے کے لیے نہ جانے کیا کیا جتن کرتی ہیں۔ اس پریشانی کے عالم میں وہ مختلف اقسام کے تیل، صابن اور شیمپو یہاں تک کہ جڑی بوٹیاں بھی استعمال کر ڈالتی ہیں مگر انہیں غذا اور ورزش کی طرف دھیان دینے کا وقت ہی نہیں ملتا ہے بلکہ لاعلمی کی وجہ سے وہ اس جانب دیکھنے کی زحمت بھی نہیں کرتی ہیں۔ بالوں کے مسائل نے اگر آپ کو تنگ کر رکھا ہے تو پے در پے نسخے آزمانے سے کہیں بہتر ہے کہ آپ درست غذا اور مناسب ورزش کا بھی اہتمام کر لیں کیونکہ یہ بھی بالوں کے لیے اہمیت کی حامل چیز ہے۔


 


جسمانی صحت بالوں پر براہ راست اثراانداز ہوتی ہے لہٰذا آپ بالوں کے کسی مسئلے سے دوچار ہیں تو سب سے پہلے اپنی جسمانی صحت کا جائزہ لیں اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ عام جسمانی صحت کا بالوں کی تندرستی سے بڑا گہرا تعلق ہے جس کا چھوٹا سا ثبوت یہ ہے کہ جب انسان کسی موذی مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے تو سب سے پہلے اس کے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں۔ بالوں کی تندرستی پر بہت سی چیزیں اثرانداز ہو سکتی ہیں جس میں ذہنی دباؤ، غیر معیاری غذا، ورزش کا فقدان، حمل کی مشکلات، نشے کی عادت یا جنسی مسائل میں سے کسی کا بھی اہم کردار ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کے بال کسی قسم کے جسمانی عارضے کی وجہ سے گر رہے ہیں یا کوئی اور مسئلہ درپیش ہے تو فوری طور پر اپنے معالج سے مشورہ کریں اور جسمانی اعتبار سے درپیش اس مسئلے کو حل کرنے کی سعی کریں۔ بالوں اور گنجے پن کا تعلق غذائی عادات سے ہوتا ہے اور بیشتر مسائل کا باعث نامناسب غذا ہوتی ہے۔ اگر آپ تندرست بالوں کے خواہشمند ہیں تو صحت بخش غذاؤں کے استعمال کی عادات ڈالیں یعنی تندرست اور متوازن غذا۔۔۔۔۔۔ یہ بات آزمائی ہوئی ہے کہ وزن کم کرنے والی غذائیں عام طور پر بالوں کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں اور پھلوں کے علاوہ سلاد کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے لیکن اسے کھانے میں بھی توازن بہت ضروری ہے۔


 


اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بالوں کی صحت کے حوالے سے متوازن غذا کیا ہو سکتی ہے؟ اس کا ندازہ لگانے کے لیے آپ کو اپنے معالج کی ہدایت کو بغور سننا ہو گا کہ وہ کیا کہتے ہیں اور اس کے بارے میں کتابوں وغیرہ سے بھی پڑھ کر علم میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ سب سے پہلے متوازن غذا میں موجود اجزاء کا تعین کریں اور پھر جو غذائیں عام طور پر آپ استعمال کرتی ہیں ان میں یہ اجزاء تلاش کریں کہ یہ آپ کے جسم کو کتنی مقدار میں مل رہے ہیں۔ اگر آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ کسی جگہ کوئی کمی رہ گئی ہے تو اس کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔



مصنفہزاریہ وھاب


 :ٹویٹر پر مجھے فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 


  زاریہ وھاب


:اور میرے بلاگ شیئر کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں


http://www.filmannex.com/Zaria-Wahab/blog_post



About the author

Zaria-Wahab

My name is Zaria Wahab and i am a student of Fsc. I want to prove myself so for that i have to joined Film-Annex. Film-Annex is a very good plate-form for us. because it is such a good approach for every bloggers.

Subscribe 0
160