اچھی اچھی باتیں

Posted on at


جلد بازی میں نذامت اور ٹھہر ٹھہر کر کام کرنے میں سلامتی ہے۔


کامیاب انسان وہ ہے جس کے ارادے مضبوط ہوں۔



زندگی کے دکھ ہی دراصل آدمی کو انسان بناتے ہیں۔


مسکراہٹ ایک ایسا فن ہے جو آپ کی مقبولیت میں اضافہ کرتا ہے۔



جن لوگوں میں زیادہ خوبیاں دیکھو ان کی خامیوں کو نظر انداز کردو۔


دنیا کو جیتنا چاہتے ہو تو آواز میں نرمی پیدا کرو۔


ہمت ہارنا، نا کامی کی طرف پہلا قدم ہے۔


ایمانداری فلاحی معاشرے کے لئے بہت ضروری ہے۔



حسد نہ کرو لڑائی جھگڑے سے بچو۔


مسکراہٹ وہ واحد لباس ہے جو ہمیشہ فیشن میں رہتا ہے۔


اگر انسان کی یقین کرنے کی نیت نہ ہو تو وہ بڑے  سے بڑے ثبوت کو جھٹلا دیتا ہے اور اگر یقین کرنا چاہتے تو فقط دل کی گواہی کافی ہوتی ہے۔



مسراہٹ روح کا دروازہ کھول دیتی ہے۔


اگر آپ کسی کو سکھ نہیں دے سکتے تو دکھ بھی مت دو۔


خود دار انسان خود کشی کر سکتا ہے لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے گا۔



دن کو روزی تلاش کرو اور رات کو روزی دینے والے کو تلاش کرو۔


جس گھر میں بوڑھے والدین رہتے ہوں وہ گھر جنت سے کم نہیں۔



About the author

160