چائنیز چکن پارسل

Posted on at


 


اجزا۔۔۔۔۔۔


چکن کے پارچے ایک کلو



ہری پیاز باریک کٹی ہوئی تین سے چار عدد



سویا سوس دو کھانے کے چمچے



فرنچ بینز ہری پھلیاں دو پیالی



نمک حسب ذائقہ


لہسن کچلا ہوا چار جوئے



ادرک باریک کٹی ہوئی دو کھانے کے چمچے



سرکہ چار کھانے کے چمچے



سفید مرچ ایک چائے کا چمچہ



چینی ایک کھانےکا چمچہ


کوکنگ آئل تلنے کے لئے حسب ضرورت



بڑپیپر حسب ضرورت


ترکیب۔۔۔۔۔


نمک، سویا سوس، سفید مرچ، چینی اور لہسن کوسرکے میں ملا کر چکن کے پارچوں پر لگائیں اور ایک گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ بڑپیپر کے چوکور ٹکڑے کر لیں اور ہر ٹکڑے پر برش کی مدد سے ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر ایک ایک چکن کا پارچہ پھیلا کر پیپر کے اوپر رکھ دیں۔


اب پارچوں پر تھوڑی تھوڑی ہری پیاز ادرک اور باریک کٹی ہوئی پھلیاں رکھ دیں۔ بڑپیپر کو لفافے کی طرح تین کونوں سے موڑیں اور آخری کونے کو اوپر کی طرف لاتے ہوئے پیکٹ یا پارسل کی شکل بنائیں اور فوڈ پک کی مدد سے بند کر دیں۔ کڑاہی میں درمیانی آنچ پر پانچ سے سات تک گرم آئل گرم کریں اور پارسل کو دونوں جانب سے اچھی طرح فرائی کرلیں۔ پلیٹ میں نکال کر حسب پسند سوس کے ہمراہ سرو کریں۔ 



About the author

160