(ٹماٹر کینسر فالج اور ڈپریشن سے بچاتا ہے (حصہ اول

Posted on at


ٹماٹر کع عام طور پر سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن سائنسی اعتبار سے یہ ایک پھل ہے۔ بہر کیف ٹماٹر پھل ہو یا سبزی اس کا ذائقہ مزیدار ہوتا ہے۔ اس کو اگر سالن میں ڈالا جائے تو اس کا مزہ دوبالاہو جاتا ہے اور سلاد میں شامل کرنے سے اس کا وقار بڑھ جاتا ہے اور سلاد میں سجاوٹ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔



اگر جوسر کی مدد سے ٹماٹر کا جوس نکال کر پیا جائے تو فوری طاقت کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اس خوش رنگ اور خوش شکل پھل یا سبزی کے اور بھی بہت سے طبی فوائد ہیں۔



مثلاً : اگر کسی وجہ سے آپ پر افسردگی طاری ہے اور آپ ڈپریشن کا شکار ہیں تو ٹماٹر کھائیں تو یہ کیفیت دور ہو جائے گی۔ جاپانی ریسرچرز نے اپنی تحقیق میں دیکھا ہے کہ معمر افراد اگر ہفتے میں دو سے چھ مرتبہ ٹماٹر کھانا معمول بنالیں یا ٹماٹر سے بنی دیگر چیزوں کا استعمال کریں تو وہ رنج و غم کی کیفیت سے باہر نکل سکتے ہیں۔ ریسرچ میں یہ دیکھا گیا کہ ہفتے میں صرف ایک مرتبہ ٹماٹر کھانے والوں کے مقابلے میں جو ہفتے میں ایک سے زیادہ ٹماٹر کھاتے ہیں ان میں ڈپریشن کا خطرہ ۴۶ فیصد کم ہوتا ہے۔



ٹماٹر میں ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ وہ آپ کے پٹھوں کو درست حالت رکھتے ہیں۔



ایک بڑے ٹماٹر میں پوٹاشیم کی اتنی مقدار ہوتی ہے کہ وہ آپ کی یومیہ ضرورت کا ۹ فیصد پورا کر سکتے ہیں۔ یہ معدن دل کی کارکردگی بہتر کرتا ہے ہاضمے کے نظام کو فعال رکھتا ہے اور پٹھوں کو اپنا کام درست انداز میں کرنے کے کابل بناتا ہے۔



About the author

160