علم بڑی دولت ہے ....حصّہ دوم

Posted on at


.!....علم بڑی دولت ہے

 


انسان جب اس دنیا میں بھیجا گیا تو وہ بہت ہی کمزور تھا مطلب بہت ہی کمزور مخلوق تھا مگر پھر آہستہ ،آہستہ جب انسان نے چیزیں اور مختلف مخلوق کو دیکھنا شروع کیا اور ان کے درمیان میں رشتے دیکھیں تو  اس نے ان رشتوں کو سمجھنا شروع کیا اور پھر اسی مطابق قوانین تیار کئے اور قدرت کو بھی سمجھنا شروع کیا اور پھر بہت سی چیزوں کے مشاہدے بھی کئے اور پھر انسان کو بہت سے اور مختلف مشاہدے کرنے سے پتا چلا کہ اس کائنات میں بہت سی چیزیں ہیں جن سے فائدے حاصل کئے جا سکتے ہیں اور جو کہ انسان کے لئے کتنی ضروری اور فائدہ مند ہیں اور یہ سب آخر کس وجہ سے ہوا یہ سب علم کی بدولت ہی ہوا جیسے ،جیسے علم میں اضافہ ہوتا چلا گیا ویسے ،ویسے ،پتا چلتا گیا کہ اس کائنات میں اور بھی دیگر اشیاء ہیں

 

 


بے شک جن ممالک نے علم حاصل کرنے پر زور انہوں ہی نے ترقی پائی علم کی طاقت سے انسان تمام مشکلات اور مصیبتوں کا بڑے اعتماد  سے مقابلہ کر سکتا ہے اگر انسان کے پاس علم نا ہو تو وہ بہت سے ایسے کام  ہوتے ہیں کہ جن میں وہ سب کا محتاج رہتا ہے مگر علم والا انسان کسی کا بھی مختاج نہیں ہوتا ہے جاہل انسان کئی خطرات سے نبٹہنے میں نقصان اٹھاتا ہے کیونکہ وہ کسی بھی چیز سے واقف نہیں ہوتا ہے تعلیم ایسی چیز ہے کہ جس کی وجہ سے انسان اندھیروں سے روشنی کی طرف عبور حاصل کرتا ہے اور اس کے مقابلے میں ایک ان پڑھ انسان اندھیروں سے روشنی میں باٹھکتا رہتا ہے

 

 

 


آج دیکھا گیا ہے کہ جن ممالک نے تعلیم پر زور دیا انہوں نے ہی ترقی پائی ہے جیسے کہ امریکہ ،چین ،جرمنی ،برطانیہ ،جاپان ،اور دیگر ترقی یافتہ ممالک ہیں جو کہ دنیا کی سیاست اور تجارت اور سائنسی علوم پر راج کر رہے ہیں ایشیاء کی مسلمانوں میں شرح خواندگی ١٠٠ فیصد تک ہے مگر یورپی ممالک جنھیں سکینڈے نیوہیں ممالک کہا جاتا ہے وہاں پر جہالت کا بلکل مکمل طور پر خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب ان ممالک کا ہر فرد پڑھا لکھا ہے مگر پاکستان میں تعلیم کو لے کر ابھی کوئی خاص رجحان نہیں دیکھا گیا ہے لوگوں کا بہت سے خاندان ابھی بھی ایسے ہیں جو کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کو لے کر کوئی خاص توجہ نہیں دیتے ہیں اور جہالت بہت سی جگہوں پر ابھی بھی موجود ہے مرکزی یورپی ممالک میں ٦ سال سے ١٥ سال کی عمر تک کے بچوں کو تعلیم دلوانا لازمی قرار دیا گیا ہے اور تو اور بہت سے ممالک ایسے بھی ہیں کہ جہاں پر جو والدین اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلوائیں گیں انکو اس بات پر بہت ہی بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا کیونکہ وہاں پر ابتدائی تعلیم بلکل مفت ہے اور نا صرف یہی بلکے کمونسٹ ممالک میں پرائمری سے لے کر یونیورسٹی تک تعلیم بلکل مفت ہے  

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160