موبائل فون اور جرائم۔۔۔

Posted on at


عوامی جمعوریہ چین میں ایک نوجوان لڑکی سوتے ہوئے کرنٹ لگنے سےہلاک ہو گئی جس کے بستر کے سرہانے اس کا آئی فون چارجنگ پر لگا ہوا تھا۔ اٹھارہ سالہ چینی لڑکی کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا اس کے پاس آئی فون فور تھا۔ ہلاک ہونے والی لڑکی کی بہن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بہن کے کمرے سے جلنے کی بدبو آئی جس کے بعد وہ اس کے کمرے میں داخل ہوئی اور انہیں مردہ پایا۔ اس نے بتایا کہ اس کی بہن کے جسم پر جلنے کے نشانات تھے اور ان کے پاس جلا ہوا آئی فون رکھا ہوا تھا۔ یہ بات واضح نہیںکی یہ لڑکی مستند آئی فون چاجر استعمال کر رہی تھی یا پھر جعلی آئی فون چارجر ان کے زیر استعمال تھا۔ جس کے باعث ماضی میں بھی ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔



فورنسک ایسوسی ایشن آف چائنہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا کہ لڑکی کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئی۔ 


گزشتہ سال جولائی میں تیئس سالہ ایک ائر ہوسٹس " ما ایلن" اپنے آئی فون فائو کے ذریعے ایک کال کا جواب دیتے ہوئے الیکٹرک شاک لگنے سے چل بسی تھی۔ تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی کے تیئس سالہ لڑکی جعلی چارجر استعمال کر رہی تھی۔


 



خیال رہے کہ 2011 میں چین کے شہر کنمنگ سے بایئس جعلی اسٹورز کا انکشاف ہوا تھا۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کسی بھی قسم کوموبائل فون کو چارج کرنے کے لیئے  صرف  کپمنی کی طرف سے فراہم کردہ اصل چارجر ہی استعمال کیا جائے تو اس بات کے امکانات کم ہو جاتے ہیں کہ موبائل فون یا کسی بھی الیکٹرانک ڈیوائس کی کارکردگی خراب ہو یا اسے استعمال کرنے والے کو ضرر پہنچے۔



About the author

YShahzad

Love 4 all.... Hate for none

Subscribe 0
160