لاہور کی مختلف مارکٹیں حصہ دوئم

Posted on at


لاہور کی مختلف مارکٹیں حصہ دوئم


 



 


 


ادھر سے بائیں ہاتھ کی طرف ایک بازار نکلتا ہے جس کو بیڈن روڑ کہا جاتا ہے اس بازار میں لکڑی کا سامان ملتا ہے جیسے چیب بورڈ۔لاثانی فارمیکا۔دیار کے گولے۔پرتل کے گولے۔ساگوان کے گولے اس طرح کی مختلف قسم کی لکڑیاں ملتی ہیں ادھر کچھ دوکانوں پر تالے۔قبضے۔چٹخنیاں۔کنڈیاں وغیرہ وغیرہ اس طرح کا سامان ملتا ہے اور کچھ دوکانوں پر ترموپول کا کام بھی کیا جاتا ہے تھرموپول کی شیٹ کمروں کے اندرچھتوں کے ساتھ لگائی جاتی ہےجس کی وجہ سے اے۔سی کی کولنگ ضائع نہیں ہوتی۔


اس سے اگلے چوک کو کوپر روڑ کہا جاتا ہے یہاں پر شیسے کا کام ہوتا ہے دیوار میں لگانے والے شیشے کھڑکیوں دروازوں میں لگانے والے شیشے اس طرح کے اور شیشے کا سامان جیسے مچھلی گھر۔مختلف قسم کے شیشے کے بکس اور اس طرح کے شیشے کا کام کیا جاتا ہے۔
اس چوک سے تھوڑا اور آگے چلیں جائیں تو بجلی کے سامان کی مارکیٹ شروع ہو جاتی ہے یہاں آپ کو بجلی کا تقریبا ہر قسم کا سامان ملتا ہے جیسے فینسی لائٹ۔عام لائٹ۔مختلف قسم کی کیبل۔سویچ۔بٹن۔پنکھے۔بجلی پر چلنے والے فانوس لیمپ۔گلوب اور اس طرح کا اور بہت سا خوبصورت اور فینسی سامان ملے گا۔


 


 



 


تھوڑا اور آگے جائیں تو دائیں طرف چمن آئسکریم کے نام سے بہت مشہور دوکان ہے جہاں سے بہت دور دور سے لوگ ائسکریم کھانے آتے ہیں ان کی آئسکریم کو بڑے بچے بہت پسند کرتے ہیں اسی جگہ پر خشک میوۃ جات کی کافی بڑی بڑی دوکانیں ہیں ادھر سے چند قدم آگے جائیں تو مال روڑ شروع ہو جاتا ہے۔


 



 


 



About the author

160