گوگل گلاس میں جدت

Posted on at


گوگل گلاس کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ تاہم ابھی انہیں محداد پیمانے پر ہی استعمال کیا جارہا ہے۔ گوگل گلاس بنیادی طور پر ایک ایسا اسکرین ہے جو پہننے والے کی جی پی ایس کی مدد سے رہنمائی کرتا ہے۔ تاہم اب گزرتے دن اور پہننے والے کمپیوٹرائز آلات کی مقبولیت دیکھتے ہوئے گوگل گلاس کی ٹیکنالوجی میں بھی جدت پیدا کی جارہی ہے۔



حال ہی میں گوگل گلاس کے لئے ایک نئی ایپلیکشن متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے اب گوگل گلاس کو اسے پہننے والے کے دماغ سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ یعنی اب اس میں ایک مائنڈ ریڈر ایپلی کیشن بھی انسٹال ہوگی۔ اسے پہننے والا نہ صرف اپنے ذہن سے براہ راست گوگل گلاس کو ہدایت دے سکے گا۔ یہ درحقیقت ایک نئی طرز کا ہیڈ سیٹ بن جائے گا جو ‘‘ الیکٹرو انسیلو فو گرافی ’’ نامی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا۔



یہ مکمل طور پر سیلولر فون کا بھی کام دے گا اور نیویکیشن سسٹم کا بھی اس لئے گوگل گلاس کے فریم میں بون کنڈکشن ٹیکنالوجی بھی شامل کردی گئی یے۔



دعوی کیا جارہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے گوگل گلاس میں یہ خصوصیت پیدا ہوجائے گی کہ اسے پہننے والا جس چیز کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کا سوچے گا وہ معلومات گوگل گلاس کے اسکرین پر نمودار ہوجائے گی۔ انسان اپنے زہن میں صرف نام سوچ کر موبائل کال کرنے کے بھی قابل ہوجائے گا



160