لاہور کی مختلف مارکیٹیں حصہ سوئم

Posted on at


لاہور کی مختلف مارکیٹیں حصہ سوئم


 


 



 


 


یہاں سے تھوڑا آگے جائیں تو مال روٹ ریگل چوک آ جاتا ہے یہاں پر رئیگل سینما بہت مشہور ہے۔


ادھر سے بائیں ہاتھ کہ طرف اسمبل ہال۔چڑیا گھر۔واپڈا ہاؤس۔الفلاح بلڈنگ۔اس طرغ کی مشہور عمارتیں ہیں اور ادھر سے سیدھے ہاتھ کی طرف جائیں تو آپ کے دائیں ہاتھ کی طرف ہال روٹ آ جائے گا جس کے متعلق ہم پہلے بلوگ میں ذکر کر چکے ہیں۔


 


 



 


 


ادھر سے سیدھا اآگے جائیں تو تھوڑا ااگے جا کرسٹیٹ بنک آ جاتا ہے سٹیٹ بنک کے باہر بہت سے مرد اور عورتیں نئے نوٹوں کی کاپیاں لے کر گھوم رہے ہوتے ہیں یہاں پر لوگ آکر ان سے نئے نوٹ خرید لیتے ہیں۔


اس سے ااگے ہائیکورٹ کی بلڈنگ شروع ہو جاتی ہے اس کلے بیک سائیڈ پر ہزاروں کے حساب سے وکیلوں کے دفاتر ہیں ادھر کطھ پلازے ایسے ہیں جن پر فوٹوکاپی۔کمپیوٹرکمپوزنگ۔پی سی او۔کا کام کیا جاتا ہے ان پلازوں میں القدرپلازہجس کی ایک دوکان بہت مشہور ہے اس کے مشہور ہونے کی وجہ اس کا نام ہے اس کا نام اچانک سینٹر ہے اس کے ساتھ عناب سینٹر ہے جس کی گراؤنڈ فلور پرخافظ جوس والے کی دوکان ہے جو کہ لاہور میں کافی مشہور و معروف ہے۔


 


 



 


 


ادھر سے تھوڑا آگے موج دریا چوک آ جاتا ہے یہاں پر ایک چھوٹا سا مزار ہے جو بابا موج دریا کے نام سے مشہور ہے ادھر سے دائیں طرف اے جی آفس آ جاتا ہے تھوڑا آگے بائیں طرف جائیں تو پرانی انار کلی کا چوک آ جاتا ہے جہاں کا ربڑی دودھ۔اور فلودہ بہت مشہور ہے۔


تھوڑا آگے جائیں تو بائیں طرف ریونیو بورڈ کا دفتر ہے اس کے سامنے تھانہ انارکلی ہے اور اس سے آگے آئی جی۔ دفتر شروع ہو جاتا ہے۔ 



About the author

160