(ٹماٹر کینسر فالج اور ڈپریشن سے بچاتا ہے (حصہ دوئم

Posted on at


 ٹماٹر اور سویا بین پرو سٹیٹ کینسر سے تحفظ فراہم کرتے ہیں


 کینسر پری ونش ریسرچ میں  شائع ہونے والی جائزہ رپوٹ میں بتایا گیا کہ اگر ٹماٹر اور سویا کو ایک ساتھ کھایا جائے تو یہ پروسٹیٹ کینسر سے محفوظ رکھنے میں اکیلے کھانے کے مقابلے میں زیادہ موثر ثابت ہوتے ہیں۔



 ٹماٹر ہمیں فالج سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ فن لینڈ میں لئے گئے ایک جائزے میں بتایا گیا کہ جن حضرات کے خون میں لائی کوپین کی بلند ترین سطح موجود تھی ان کے خون میں پھٹکی بننے کا خطرہ ۵۹ فیصد کم تھا۔ واضح رہے کہ جمے ہوئے خون کی پھٹکی خون کی نالی میں پھنس جاتی ہے اور دوران خون میں رکارٹ پڑ جاتی ہے جس کے نتیجے میں فالج کی علامتیں سامنے آتی ہیں۔ ‘‘ لائی کوپین ’’ ایک ایسا طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ مادہ ہے جو ٹماٹر میں وافر ہوتا ہے۔



جن کے خون میں یہ اینٹی آکسیڈنٹ مادہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے انہیں کم اینٹی آکسیڈنٹ والوں کے مقابلے میں کسی اور قسم کے فالج کا خطرہ بھی ۵۵ فیصد کم ہو جاتا ہے۔ ٹماٹر کے حوالے سےایک کارآمد مشورہ یہ ہے کہ اسے کبھی ریفریجریٹر میں محفوظ نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے اس کے پکنے کا عم متاثر ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں فریج میں رکھنے سے یہ تیزی کے ساتھ نرم اور پلپلے ہونے لگتے ہیں اور ان کا ذائقہ تبدیل ہوجاتا ہے۔ 




About the author

160