جمہوریت

Posted on at


جمہوریت کا مطلب ہے کہ ہے ہر شخص کو انی رائے دینے کا حق حاصل ہے وہ اپنی رائے آزاد ہو کر دے سکتا ہے۔ اسطرح وہ اپنی سوچ کے مطابق ہے کسی کو سیاست دان، جاگیر دار کو ووٹ دے کر ملک وقوم کی خدمت کیلئے منتخب کرتا ہے ۔ اسطرح پوری قوم اس کے قوانین اور پالیسیوں کے مطابق اپنا عمکی کردار ادا کر تی ہے اس طر ح حکومت کا بھی فرض ہوتا ہے کہ وہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تمام تر کوششیں کرے تاکہ عوام اپنی زندگی ایک مہذب انداز میں بسر کر سکے۔

لہذا پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں عوام کی رائے کے مطابق ہی وزیراعظم کو منتخب کیا جاتا ہے۔عوام اپنے تمام تر اختیارات اس شخص کوسنبھال دیتی ہے ۔اب عوام کے اس منتخب کردہ شخص کو چاہیے کہ وہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرے اور انہیں تمام تر حقوق سے نوازے ۔تاکہ ملک قوم دونوں ترقی کر سکیں ۔

آج کے اس جدید دور میں زیادہ تر سیاست دان جمہوریت کو پیسوں سے خرید لیتے ہیں ۔اور بعد میں اپنی ہی مرضی کے مطابق ملک میں قوانین نافذ کرتے رہتے ہیں۔پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جمہوریت عوام کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کی جاتی ہے ۔پاکستان میں جمہوریت نے نفرت ،غنڈہ گردی اور سیاسی انتقام کو فروغ دیا ہے۔

اس ملک میں جمہوریت کی ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ اس میں تعلیم عام نہیں ہے زیادہ تر لوگ ناخواندہ ہیں اور اپنے حقوق وفرائض سے بے خبرہیں۔اور یہ لوگ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے کویے کام نہیں کرتے لکہ وہ اپنے عیاش وآرام اور دولت اکٹھی کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ پس اس ملک میں جمہوریت ایک نام ہی ہے۔پس حکومت کو چاہیئے کہ اس کے بارے غور کرے۔



About the author

160