آخر یہ سب کیا چاھتے ہیں ؟؟

Posted on at


انسان کتنا بے بس ہی جاتا ہے جب اس کی مجبوری سے کوئی ناجایز فائدہ اٹھاتا ہے . اسی طرح آج کل پاکستان کے جو حالات ہو چکے ہیں وہ بھی کسی افسوس کرنے سے کم نہیں ہے . ہر بندہ بس اپنی ہی بات منوانا چاہتا ہے کوئی یہ نہیں دیکھتا کے کسی دوسرے کا اس کی وجہ سے کتنا نقصان ہو رہا ہے



اسی طرح آپ خود دیکھ لیں جس دن سے عمران خان نے اپنی آزادی مارچ اور طاہر القادری نے انقلاب مارچ کو شروع کیا ہے اس دن سے غریب بیچارہ دو وقت کی روٹی سے بھی جاتا رہا ہے . پورے ملک کی معیشت کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ان چار دنوں میں ہی اگر حکومت انھیں مزاکرات کا کہتی ہے تو بھی وہ اس پر کوئی بات نہیں کرتے بس وہ چاھتے ہیں کے کوئی مارتا ہے مر جائے کوئی بھوکا رہتا ہے بھوکا رہے


.


لیکن ہماری حکومت آ جائے یہ کہاں کا انقلاب ہوا کے ان کے انقلاب کی وجہ سے لاہور شہر کے دو مریض گاڑیوں میں ہی دم توڑ گئے کیوں کے انھیں ہسپتال جانے تک کا راستہ نہیں دیا گیا . یہ تو یہ ہمارے ملک کا سارا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور اگر حکومت نے کوئی اچھا کام کرنا بھی تھا تو اب وہ نہیں کر سکے گی . کاروبار بنمد پرے ہیں جو جہاں ہیں وہیں –پھنس کر رہ گیا ہے کوئی ٹرانسپورٹ چلے تو پھر ہے نہ . میں کہتا ہوں آخر یہ چاھتے کیا ہیں ؟؟؟




About the author

160