پاکستان اور سیاسی پارٹیاں

Posted on at


پاکستان ایک آزاد ملک ہے جو 1947کو انڈیاسے علیحدہ ہوا اور نئی ریاست کے طور پر وجود میں آیا ۔علامہ اقبال کا یہ خواب تھا جو زندہٗ تعبیر ہوا ۔ اور قائد اعظم کی اعلٰی قیادت نے اس خواب کو حقیقت میں بدل ڈالا اور مسلمانوں کیلئے ایک الگ ریاست بنا ڈالی ۔ اس عظیم لیڈر کو میں آج خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ تمام مسلمانوں ایک جھنڈے تلے جمع کرکے انھیں نئی ریاست کا جذبہ پیدا کیا ۔لہذا اس کے ساتھ ساتھ عوام کا بھی بے حد کردار ہے جنہوں نے اس عظیم لیڈر کا ساتھ دیا اور انڈین کو مجبوراً علیحدہ کرنا پڑا۔

لہذا آج اس بات کو دہرانے کا مقصد یہ تھا کہ سیاست کیا ہے ؟ کیاسیاست لوگوں کے حقوق چھیننے کا نام ہے ؟ کیا سیاست اپنے ہی ملک مختلف حصوں میں تقسیم کرنے کا نام ہے؟ کیا سیاست ملک میں انتشار پھیلانے کا نام ہے ؟ ان تمام سوالوں کا جواب آج کل کی سیاست سے ہی مل سکتا ہے جو کہ پاکستانی سیاست دانوں نے سیاست کا ڈنڈھورا مچا کر سیاست کا بدنام کررہے ہیں ۔لوگوں کو انتشار میں ڈالا ہوا ہے ۔ملک میں اپنے مفاد کی خاطر تمام قسم کے پروپیکنڈے اور سازشیں کی جا رہی ہیں ۔ لوگ ان کی باتوں میں آکر دوسروں کے خلاف نعرے بازی اور ناجائز نقصانات کیے جا رہے ہیں جو کے ملک وقوم کی ترقی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں ۔

آج کل دو سیاست دان ملک کے اندر ہی سیاست نقطہ نظر سے اپنی اپنی تحریکیں چلا رہے ہیں۔جن کا مقصد صرف ذاتی مفادات ہیں ۔ایک تحریک انصاف کے نام سے اور ایک عوامی تحریک کے نام سے شہرت پارہی ہے۔انہوں نے غیر قانونی مطالبات پیش کرکے ملک وقوم میں فسادات کا سبب بن رہی ہیں ۔ جن کی وجہ سے ملک تنزلی اور غیر ملکی طاقتوں کا شکار ہو سکتا ہے ۔اوران کی وجہ سے کئی قسم کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔لہذا میں ان تما م سیاست دانوں کو یہ پیغام دینا چاہتا ہو کہ سیاست ہو تو قائداعظم جیسی ہو جو کہ صرف اپنی اس پاکستانی قوم کی بھلائی کی خاطر تھی ۔اب اگر سیاستدان ہو تو کشمیر کو انڈیا سے آزاد کرا کر دکھاوٗ تاکہ آپ قائد اعظم کی طرح ایک عظیم لیڈر بن سکو اور عوام بھی آپ کی پیروی کرے ۔

میری دعا ہے کہ اللہ ملک پاکستان کی حفاظت کرے اور ہمشہ کیلئے قائم ودائم رکھے۔(آمین)



About the author

160