گھریلو ٹوٹکے

Posted on at


چہرے کے داغ دھبے دور کرنے کے لئے تازہ دودھ میں چند قطرے گلیسرین ملا کر لگائیں۔



بالائی میں لیموں کا رس ملا کر چہرے پر لگانے سے رنگت نکھر جاتی ہے اور چہرے کے داغ دھبے بھی دور ہوجاتے ہیں۔



چہرے کی چھائیاں دور کرنے کے لئے آدھے لیموں کارس آدھا چائے کا چمچہ ہلدی اور دو کھانے کے چمچے بیسن ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے ماسک کی طرح روزانہ چہرے پر لگائیں بہت جلد فرق محسوس ہوگا۔



واش روم کی بہتر صفائی کے لئے کھانے کا میٹھا سوڈا لیموں کے رس یا پانی میں ملا کر استعمال کریں۔



کچن میں کام کرتے وقت اگر ہاتھ جل جائے تو فوری طور پر نمک رگڑلیں اس طرح نہ تو آبلہ بننے پائے گا اور نہ ہی جلن باقی رہے گی۔



کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ چنے یا چنے کی دال لاکھ گلانے کے باوجود نہیں گل پاتی اسے گلانے کے لئے پکتے ہوئے سالن میں آدھا کپ دودھ شامل کریں پندرہ منٹ بعد چیک کریں تو دال گل چکی ہوگی اور اگر پھر بھی تھوڑی کسر رہ جائے تو اس کو مزید پندرہ منٹ پکنے دیں۔



ڈسٹ بن میں بدبو دور کرنے کے لئے پہلے اس میں شاپر لگائیں بھر ایک لیموں کے چار ٹکڑے کر کے اس میں ڈال دیں ڈسٹ بن سے کچرے کی بدبو نہیں آئے گی۔



جب بھی کسی نئے شہر میں جائیں تو سب سے پہلے اس شہر کی پیاز کھائیں اس طرح آپ اس شہر کی وبائی امراض سے محفوظ رہیں گے۔



کالین پر کانچ کی کوئی چیز ٹوٹ جائے تو اس کے ٹکڑے سمیٹنے میں بہت مشکل پیش آتی ہے لہذا انہیں آسانی سے اکھٹا کرنے کے لئے فلالین کا کپڑا لے کر قالین پر رگڑیں تمام کانچ اس پر چپک جائے گا۔



پسی ہوئی سرخ مرچوں کا ذائقہ اور اصل رنگت برقرار رکھنے کے لئے انہیں جار میں ڈالنے سے پہلے اس کی دیواروں پر تھوڑا سا مونگ پھلی کا تیل لگا دیں۔
اگر سالن میں مرچیں زیادہ ہوجائیں تو دہی پھینٹ کر ڈالیں اور سالن کو بھون لیں مرچیں کم ہوجائیں گی



About the author

160