بے بی پنک بچوں کی نگرانی آئی فون سے

Posted on at


آج کل کی مصروف زندگی میں والدین کا اپنے بچوں خاص طور پر شیر خوار بچوں ہر وقت نظر رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بہت سے گھروں میں کلوز سرکٹ کیمرے لگائے جانے لگے ہیں تاکہ بچوں اور گھر میں ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔



لیکن کلوز سرکٹ کیمرے کے ذریعے صرف اسی صورت میں بچوں کی نگرانی ممکن ہے جب کوئی اس کے مانیٹر کے سامنے مستقل بیٹھا رہے جو ظاہر ہے کہ نہ ممکن ہے۔ ماہرین ایک طویل عرصے سے اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ ضدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بناتے ہوئے والدین کے لئے سہولت پیدا کی جا سکے۔



اب اسمارٹ فون کی جدید دور میں اس مشکل کا حل نکال لیا گیا ہے۔ اب بچوں کی نگرانی آئی فون کے ذریعے بھی ممکن ہوجائے گی۔حال ہی میں ایک ایسی کیمرا ڈیوائس متعارف کرائی گئی ہے جو کسی بھی آئی فون کے ساتھ وائی فائی یا بلوٹوتھ سے منسلک ہو کر صارف کو اپنے بچوں کی کہیں سے بھی بیٹھ کر نگرانی کو ممکن بناتی ہے۔



اس ڈیوائس کو ‘‘ بے بی پنگ ‘‘ کا نام دیاگیا ہے، اس ڈیوائس میں ایک چھوٹا سا ہائی ڈیفی نیشن کیمرا لگا ہوا ہے۔ یہ ڈیوائس بچوں کے کمرے میں کسی بھی جگہ لگائی جاسکتی ہے۔کیمرے کی آنکھ بچوں کی حرکات پر نظر رکھتے ہوئے تمام سرگرمیاں وائی فائی کے ذریعے آئی فون کو بھیجتی رہتی ہے۔ یہی نہیں اگر بچہ شیر خوار ہے تو خطرے کی صورت میں یہ ڈیوائس آئی فون پر الرٹ میسج بھی بھیج سکتی ہے۔



جس کی مدد سے والدین دنیا میں کہیں بھی بیٹھ کر اپنے بچوں کے کمرے کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ اس ڈیوائس میں بہترین ڈسپلے کے لئے ہائی ڈیفی نیشن کیمرا اور بہترین آواز کے لئے حساس مائیکرو فون نصب کیا گیا ہے۔ بے بی پنگ میں انفرارئڈ کیمرا نصب ہے جو رات کے اندھیرے میں بھی کام کرتا ہے۔ تاہم ایسے میں تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہو جاتی ہے۔
یہ ڈیوائس آئی ایس او سیون کے تحت تھری جی اور فور جی نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتی ہے۔



160