عورتوں کے دلدادہ۔۔۔۔۔۔۔ کیسے ہیں یہ مرد

Posted on at


ایسے بھی مرد ہیں جو اپنی فیملی کے ساتھ کسی پارٹی ، لنچ یا ڈنر پر جائیں تو ان کی ساری توجہ اپنی فیملی پر ہوتی ہے چاہے وہاں ان کی جان پہچان کی ہی خواتین بھی موجود ہوں وہ خود کو فیملی تک محدود رکھتے ہیں ان مردوں کے حوالے سے عام تاثر یہ ہوتا ہے کہ یہ مغرور یا خود کو کچھ سمجھتا ہے اور کچھ یہ رائے بھی دی جاتی ہے کہ بیوی سے ڈرتا ہو گا ۔ جبکہ اصل معاملہ یہ ہوتا ہے کہ ایسے مرد حضرات اس بات کو بخوبی جانتے ہیں کہ کہاں ، کب ، کس وقت ، کس طرح بات کرنی ہے۔

ایک صاحب نے اس موضوع پر بہت دلچسپ رائے کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا "یہ بات درست ہے کہ جہاں خواتین تعریف سننے کے لئے بے چین ہوتی ہیں وہیں مرد بھی یہ آرزو رکھتے ہیں کہ وہ خوتین کو متاثر کر سکیں لیکن ایسا وہ مرد کرتے ہیں جنہیں یا تو کوئی کمپلکس ہو یا پھر وہ جن کے لئے خواتین سے بات کرنا یا ان کی توجہ حاصل کرنا کسی ریاست کو فتح کرنے کے مترادف ہو۔

اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک دوست جو بہت قابل اور اچھی ملازمت کرنے والا نوجوان ہے آج محض اس لئے ذیادہ سے ذیادہ خوتین سے انٹریکٹ کرنے کا خوہشمند نظر آتا ہے کہ وہ بچپن سے انتہائی کم گو ، شرمیلا اور لڑکیوں سے دور رہنے والا تھا ۔ اس نوجوان کا ماننا ہے کہ جب لڑکیاں اس سے متاثر ہو کر بات چیت کرتی ہیں تو اسے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ بہت اہم ہے اور دوسروں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے حالانکہ یہ اس کے کمپلکسز کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک اور چیز جو اکثر دیکھنے میں آتی ہے کہ ایسے ادارے جہاں مرد اور خواتین مل کر کام کرتے ہیں وہاں ایک گروپ ایسا ضرور ہوتا ہے جس میں لڑکے ضرورتاً اور غیر ضرورتاً لڑکیوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں جسے وہ ملازمت میں دوستانہ رویے کا نام دیتے ہیں جبکہ یہ ضروری نہیں کہ اگر آپ کام کی غرض سے بات چیت کر رہے ہیں تو یہ ایک علیحدہ بات ہے۔ ورہ کچھ عرصے بعد تعلقات کے اتار چڑھاؤ ، پروفیشنل جیلسی کے بعد یہ ہی مرد حضرات ان خواتین کے حوالے سے غلط باتیں منسوب کرتے ہیں۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160