کون اچھا کون برا ،کون سچا کون جھوٹھا ،،،؟؟

Posted on at


پاکستان کے سیاسی حکمرانوں نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ،جس کی وجہ سے کاروبار بلکل بند ہو رہے ہیں ،اور لوگوں کا روزگار اتنا نہیں ہے جتنا کہ آج کل حکومت نے چیزوں کو مہنگا کر دیا ہے اور یہی نہیں ہم اپنے ملک میں رہ کر بھی اپنے ملک کے نہیں لگتے ایسا لگتا ہے جیسے ہم کوئی مسافر ہوں جن کی کوئی نہ منزل ہے نہ کوئی ٹھکانا ،



ہماری حکومت کیا کر رہی ہے ہمارے پاکستان کے لئے اور ہماری عوام کے لئے میں لعنت بھیجھتا ہوں ایسی حکومت پر جو کہ جموریت کا رونا روتی ہے اور اس جموریت میں لوگ پستے چلے جاتے ہیں ،اگر یہ جموریت ہے تو ایسی جموریت ہمہیں منظور نہیں 



پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں ایک اسلامی نظام بھی ہونا ضروری ہے ،ہمارے حکمران ایسے ہونے چاہیئے کہ اگر وہ عوام کے ساتھ کوئی نہ انصافی کریں تو عوام ہی ان کا فیصلہ کرے عدالت نہیں کیوں کہ حکمران ہمارے ہی ووٹوں سے آتے ہیں اور ہر کوئی ووٹ اسی لئے دیتا ہے کہ پاکستان میں کوئی اچھا حکمران آیئے جو کہ عوام کے مسائل کو سمجھے اور عوام کے لئے اچھے اقدام کرے تا کہ ملک اور عوام دونوں خوش حالی کی طرف بڑھیں ،



لیکن پاکستان کی عوام روز بروز قرضوں جیسی لعنت میں دھنستے چلے جا رہے ہیں اور جو نیا حکمران آتا ہے وہ پچھلی حکومت کا کہتا ہے اس کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہوا ہے ،کیا کسی کو الزام دینے سے اچھا نہیں کہ خود ملک کو ٹھیک کیا جائے اور غربت کا خاتمہ کیا جائے،؟



کچھ دنوں سے عمران خان نے اسلام آباد ریڈ زون میں دھرنا دیا ہوا ہے اور عمران خان کا روز یہی کہنا ہوتا ہے کہ آج بنے گا نیا پاکستان کل بنے گا نیا پاکستان ،یہ کیا ڈرامہ ہے لوگوں کو گانے سننے کا شوق ہے مجھے ایسا لگتا ہے کیوں کہ جتنے بھی اس دھرنے میں ہیں وہ سب روزانہ ہی گانے سنتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں جشن مناتے ہیں کیا اس طرح کا ہوگا نیا پاکستان،؟



فرض کریں کل کو عمران خان آ جاتے ہیں اور میری خواہش بھی ہے کہ ایک بار ان کو ضرور موقعہ دیا جائے تو کیا وہ عوام کے مسائل حل کر سکیںگے ،؟ کیا وہ کرپشن ختم کر سکیں گے ،؟ اگر ہاں تو میں انھیں خوش آمدید کہونگا اور اگر نہیں کر سکتے تو میں ان سے یہی کہنا چاہونگا کہ آپ عوام کا اور اپنا وقت برباد نہ کریں ،اور اگر عوام چاہتی ہے کہ ان کے مسلے حل ہوں تو خود اپنی مدد آپ کریں اور سڑکوں پر نکلیں اور اس حکومت کا خاتمہ بھی حسنی مبارک کی طرح کریں ،



میں ایسا اس وجہ سے کہ رہا ہوں کیوں کہ آج میں نے لوگوں کے بجلی کے بل دیکھے ہیں کسی کا ٣٤ ہزار کسی کا ٢٠ ہزار اور کسی کا ٤٠ ہزار بجلی کا بل آیا ہے اور جن کے بل آیئے ہیں وہ لوگ مزدوری کر کے اپنے گھر کا خرچ چلاتے ہیں اب آپ مجھے بتائیں کیا یہ کام ہے ایک ذمہ دار حکومت کا جو کہ اس ایک سال میں بلوں کی قیمتوں میں ١٠ بار اضافہ کر چکی ہے 



بجلی کے بل فی یونٹ ١٣ روپے ہو چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے ہی ملک میں غیروں کی سی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ،اگر حکومت کرنے کے قابل ایک شخص نہیں ہے اور وہ ملک کی عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے تو ایسی حکومت کو کوئی حق نہیں کہ وہ اقتدار میں رہے ،



اب بھی بہت وقت ہے حکومت کے پاس صدرنے ،اور اگر حکومت نے چیزیں سستی نہ کیں تو بہت جلد سارے پاکستان کی عوام سڑکوں پر ہوگی تب حکومت کو جگہ بھی نہیں ملیگی سر چھپانے کی ،انشاللہ 



 


 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160