!.....شادی یا .....پھر پیسے کی بربادی

Posted on at


!....شادی یا ....پھر ...پیسے کی بربادی 

 


میرا آج کا بلاگ شادیوں پر ہونے والے بے تحاشہ اور فضول اخراجات کے بارے میں ہے کہ شادیوں پر خرچہ کس قدر کیا جاتا ہے چاہے کوئی امیر یا پھر کوئی غریب بس ایک ریتی رواج ہی ایسا بن چکا ہے کہ شادیوں پر بہت  زیادہ خرچہ کیا جاتا ہے جو کہ بعد  میں بہت پریشانی اور تکلیف کا سبب بھی بنتا ہے مگر پتا نہیں چاہے لوگوں کی حیثیت خرچہ کرنے کی ہو یا پھر نا ہو مگر پھر بھی سب کو خرچہ کرنا ہوتا ہے وہ بھی صرف اسی لئے کہ ہمارے رشتےدار ،دوست اڑوس پڑوس کیا کہیں گے  ویسے بھی کچھ لوگوں کو اپنے آپ کو ظاہر کرنے کی بہت عادت ہوتی ہے مطلب یہ دکھانے کی کہ ہم کیا ہیں اور اسی چکر میں وہ لوگ شادیوں پر ضرورت اور حیثیت سے زیادہ خرچہ کر بیٹھتے ہیں جو کہ وقتی طور پر شائد محسوس نہیں ہوتا مگر بعد میں بہت پریشانی کا سبب بنتا ہے

 

 

 


اب کچھ لوگ تو اپنی شان و شوکت اور اپنے رتبے کو برقرار رکھنے کے لئے شادیوں پر خرچہ کرتے ہیں اور کچھ لوگ تو  نا چاہ کر بھی مجبوری میں خرچہ کرتے ہیں کیونکہ آج کل دور ہی ایسا ہے  کہ اب تو خود لڑکے والے لڑکی کے گھر والوں کے سامنے جہیز اور دیگر اخراجات کی ایک لمبی چوڑی لسٹ پیش کر دیتے ہیں جس میں گاڑی یا پھر موٹر سائکل قیمتی کپڑے، قیمتی فرنیچر زیورات  اور بھی بہت سی چیزوں کی  ڈیمانڈ کی جاتی ہے  یہ سب تو ہوتا ہی ہے مگے اس کے ساتھ، ساتھ اچھے کھانوں کی بھی فرمائش کی جاتی ہے اب ایک دو ڈش سے بھی کام نہیں چلتا ہے کھانے میں بھی کم از کم کافی ڈشز ہونی چاہئے   آج جہاں پہلے ہی  اچھے رشتے ،اچھے لوگ اور اچھے گھر ملنا بہت زیادہ مشکل ہو گیا ہے لوگوں کا ظاہر اور ہے اور با طن اور ہے لوگ شادی سے بتاتے کچھ ہیں مگر بعد میں نکلتے کچھ اور ہیں خیر یہ قسمت کی باتیں ہیں

 

 

 


اسلام ایک ایسا پیارا مذہب ہے کہ جس میں کسی بھی چیز کو مشکل نہیں بنایا گیا ہے بلکے اسلام میں ہر چیز بہت آسان اور اچھی ہے اب اسلام میں کہاں اور کس حدیث میں بولا گیا ہے کہ شادیاں بہت زیادہ دھوم دھام اور خوب خرچہ کر کے  کی جائیں میرے پیارے نبی حضرت محمد جو کہ پوری کائنات کی ہر چیز کے مالک  ہیں اور سب کچھ ان کے لئے ہی بنایا گیا میرے پیارے آقا کے پاس آخر کس چیز کی کمی تھی مگر پھر بھی ان سب کے باوجود بھی انہوں نے اپنی پیاری بیٹی کی شادی بہت ہی سادگی سے فرمائی،یہ سب کچھ ہمارے لئے ہے کہ ہم لوگ ان  باتوں سے کچھ سبق حاصل کریں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو آسان بنائیں مگر افسوس ہم نے ان باتوں سے بھی کچھ نہیں سیکھا اور اسی لئے ہم لوگ آج بھی پریشان حال ہیں ہم نے ایک آسان چیز کو بھی بہت زیادہ مشکل اور بہت زیادہ مہنگا بنا دیا ہے کہیں پر اپنی جھوٹی انا کی خاطر اور کہیں پر مجبوریوں کی وجہ سے ویسے تو مجھے آج کل کی شادیاں کسی کاروبار سے کم نہیں لگتی ہیں لوگ اپنا نافع نقصان دیکھ  کر رشتے دیکھتے اور شادیاں کرتے ہیں اسی لمبے چوڑے خرچے کی وجہ سے بہت سے گھروں کی لڑکیاں اپنے گھروں میں بیٹھی ہوئی ہیں اور بیٹھی ،بیٹھی بڑھی ہو رہی ہیں بس میں تو یہی کہوں گی کہ الله ہمارے حال پر رحم کرے اور لوگوں کو ہدایت عطا فرماۓ اور ہمیں ان فضول اخراجات اور فضول رسم و رواج سے چھٹکارا دلاۓ امین

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160