حاملہ خواتین دوران سفر کیا احتیاط کریں

Posted on at


ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حمل نارمل ہو تو حاملہ خواتین کو طیارے، ٹرین، اور چار پہیوں والی گاڑی میں سفر کرنے سے کوئی حرج نہیں ہے لیکن اس دوران انہیں حد درجہ محتاط رہنا چاہئے۔ اگر حاملہ خواتین خود کو پر سکون محسوس کریں اور حمل سے متعلق ہر چیز نارمل ہو تو سفر کرسکتی ہیں۔ دو پہیوں والی سواری مثلاً موٹرسائیکل اور آٹو رکشا کے مقابلے میں چار پہیوں والی سواری مثلاً کار یا بس میں سفر کرنا زیادہ محفوظ ہے کیونکہ دو پہیوں والی گاڑی اچھی طرح متوازن نہیں ہوتی۔



ان سواریوں میں دھچکے لگ سکتے ہیں اور ان پر سفر سے کمر میں درد کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔ یہی حال آٹوز کا ہے لیکن اگر مجبوری ہوتو وہ ڈرائیور سے یہ درخواست کرسکتی ہیں کہ آہستہ رفتار سے چلائیں۔



ماں بننے والی خواتین اگر ایک شہر سے دوسرے شہر میں بذریعہ طیارہ جانے کی خواہشمند ہوں تو انہیں اپنے میڈیکل ریکارڈ ضرور لے جانے چاہئیں اور دوران سفر چوکنا رہنا چاہئے۔ ہر ایک گھنٹے بعد طیارے میں تھوڑی دیر چہل قدمی کریں اور بے بی اسپرین کی گولی کھائیں تاکہ ٹانگوں کی شریانوں میں ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے سے خون کی پھٹکیاں نہ بنیں۔



اس کے علاوہ ٹرین سے سفر کے دوران ریلوے اسٹیشنوں پر فروخت ہونے والے کھانوں کی طرف اکثر مسافر راغب ہوجاتے ہیں لیکن ماں بننے والی خواتین کو ایسے کھانوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔



باہر کی چیزوں کو کھانے سے گریز کرنے کے علاوہ انہیں گھر سے پینے کا صاف پانی لے کر سفر کرنا چاہئے۔ اگر منرل واٹر خریدنے کی ضرورت ہو تو دیکھ لیں کہ بوتل مہر بند ہے یا نہیں۔




About the author

160