حیدر علی بنگش

Posted on at


تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان جب بھی میدان جنگ میں لڑا کبھی ہار اس کا مقدار نہ بن سکی. کبھی تو غازی بن کر سرخرو ہوا تو کبھی شہید ہو کر ہمیشہ کی زندگی حاصل کر لیتے ہیں. پاکستان کی ہندوستان سے جنگوں کا ذکر ہو یا روس کی افغانستان پر چڑھائی پاک فوج میں بھی اور افغانستان میں بھی پختونوں کی جرائت اور بہادری بے مثال رہی.
اگر تاریخ پر نظر دوڑائی پتہ چلتا ہے کہ پختون شروع سے ہی بہادر تھے. تاریخ کے صفحات میں ایک نام حیدر علی بنگش کا بھی ہے. حیدر علی بنگش ١٩١٣ میں ہنگو میں پیدا ہوئے. آپ نے کبھی نہ کوئی تعلیم حاصل کی نہ کوئی ہنر سیکھا. پہلے ہنگو میں ہی محنت مزدوری کرتے رہے پھر دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج میں بھرتی ہو گے.


آپ کی بٹالین نے اٹلی کے محاذ پر لڑائی کی. ایک افسر لکھتے ہیں کہ اٹلی کے محاظ پر جب حیدر علی بنگش کی کمپنی کو حکم ملا کہ دریا عبور کر لے اٹلی کی فورسز پر حملہ کیا جاۓ. جب کمپنی دریا عبور کرنے لگی تو اٹالین فورسز نے شدید فائرنگ کی جس کی وجہ سے کمپنی دریا عبور نہ کر سکی سواۓ ٣ لوگو کے جن میں سے ایک حیدر علی بنگش بھی تھے. دریا عبور کر کے حیدر علی نے اپنی ہمّت اور جرات بل بوتے پر پہلی پوسٹ پر حملہ کیا جس میں وہ زخمی ہوئے. یہاں سے دشمن کے چار سپاہیوں نے ہتھیار دال دیے. زخمی ہونے کے باوجود حیدر علی نے دوسری پوسٹ پر بھی حملہ کیا اور پہلی کے بعد دوسری کو بھی تباہ کر دیا.


حیدر علی کی اس کامیابی کی وجہ سے باقی کمپنی بھی دریا پار کرنے میں کامیاب ہو گئی. اور پھر اس محاذ پر کامیاب ہوئی. حیدر علی کو زخمی ہونے کی وجہ سے ہسپتال پہنچایا گیا. جہاں سے صحت یابی کے بعد انکو برطانیہ کا سب سے بڑا اعزاز وکٹوریہ کراس عطا کیا گیا. اس کے بعد انکو فوجی گاڑیوں کے قافلے میں ان کے آبائی علاقے لیا گیا جہاں اہل علاقہ نے شاندار استقبال کیا. آپ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں بھی شامل ہے.

               
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستانی قوم عنی اس اثاثے کی بھی قدر نہ کی اور یہ عظیم انسان ١٩٩٩ میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں فوت ہوا. اور شاہو کھیل میں دفنایا گیا.

 

میرے پچھلے بلاگز کو پڑھنے اور شئیر کرنے کے لئے یہ لنک استمال کریں:
http://www.bitlanders.com/sahar917/blog_post

آپ اپنی راۓ کا اظہار یہاں کر سکتے ہیں:
فیس بک www.facebook.com/sahar.fatima.73932
ٹویٹر sahar awan

 



About the author

Sahar_Fatima

I am Sahar Fatima. And I am interested in bloging.

Subscribe 0
160