ھیکزو اُڑتا ہوا ویڈیو کیمرا

Posted on at


ہم اور آپ اکثر تفریح کے لئے جاتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان لمحات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلیں۔ یہ کام اگرچہ موبائل فون یا کسی عام کیمرے سے ممکن ہے تاہم ایسا کرنے کے لئے کسی ایک فرد کو خود کو دوسروں سے ایگ کرنا پڑتا ہے اور وہ ان مناظر میں نہیں آسکتا کیونکہ وہ کیمرا آپریٹ کر رہا ہوتا ہے۔



ایسے میں ٹیکنالوجی کے ماہرین نے ایسے خود کار کیمرے بنانے شروع کئے جنہیں اسٹینڈ پر رکھ کر خود کار ٹائمر کے ذریعے تصویر کشی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔لیکن اس میں بھی یہ قباحت ہے کہ یہ تمام لمحات کو محفوظ نہیں کرسکتا اور صرف یہ ساکت تصویر کشی ہی کرسکتا ہے۔



تاہم اب شاید اس صورتحال میں تبدیلیآجائے کیونکہ اب آپ ڈرون کیمرا اپنے ساتھ کہیں لے جاسکیں گے۔ ڈرون ٹیکنالوجی عام ہونے کے ساتھ توقع کی جارہی ہے کہ انہیں زندگی کے بہت سے شعبوں میں استعمال کئا جاسکے گا۔
ہیکزو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہیکزو ایک ایسا ویڈیو کیمرا ہے جو چار پروں والے چھوٹے سے ڈرون کے اندر نصب ہے۔ ایسے ڈرونز کیمروں کا استعمال آج کل نیوز ٹی وی چینل والے لائیو کوریج کے لئے ’’ ہیلی کیم ‘‘ کے نام سے کررہے ہیں۔ تاہم عام ہیلی کیم کے مقابلے میں ’’ ہیکزو ‘‘ زیادہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔



اس میں یہ خصوصیت ہے کہ اسے جو بھی استعمال کرے گا کیمرے کی آنکھ اسے شناخت کرے گی اور اب استعمال کنندہ یا وہ شخص جس کی شکل کو فوکس کیا گیا ہوگا وہ شخص جہاں بھی جائے گا ہیکزو کسی پالتو جانور کی طرح اس کے ساتھ ساتھ پرواز کرتا رہے گا۔ اس طرح کے ڈرون سے مخصوص لوگوں کی نگرانی کا کام بھی لیا جاسکے گا۔



ایسے ڈرون کیمروں کو کھیل کی میدان میں کسی ایک کھلاڑی کی نگرانی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ڈرون ٹیکنالوجی کے ماہرین کا خیال ہے کہ ایسے ڈرون میں مزید جدت پیدا کرکے انہیں سیکیورٹی کے مقاصد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔



About the author

160