کیا ضروری ہے وزیراعظم بننا ؟؟

Posted on at


میں سوچتا ہوں کہ اگر میں خود وزیراعظم بن جاؤں تو میں یہ پلان کروں گا ان مسلوں کا حل یہ نکالوں گا . اسے اس طرح حل کروں گا لیکن سب مسلوں کے حل کے لئے میرے پاس ایک شرط بھی ہے کہ اس کے لئے میرا وزیراعظم بننا ضروری ہے اس کے علاوہ نہ تو میں کچھ کر سکتا ہوں اور نہ ہی کسی کو کوئی اچھا مشورہ دوں گا . لیکن ان سب کاموں کے لئے کیا سچ میں ہی میرے وزیراعظم بننا ضروری ہے ؟ ان سب کاموں کے لئے میرے پاس پاور کا ہونا تو ضروری ہے لیکن کیا میں وہ کام ، بھلائی کا کوئی ایسا کام نہیں کر سکتا جس میں بس اتنی ہی پاور لگے جتنی مجھ میں ہے . پاکستانی آبادی ١٩ کروڑ ہو گئی ہے اور اس کا ہر شخص بس یہی چاہتا ہے کہ وہ وزیراعظم بن جائے ایسا کیوں ہے ؟ ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہم میں جتنی پاور ہے ہم اتنا تو کر لیں ہم خود ہی ٹھیک ہو جایں ملک کے ساتھ مخلص ہو جایں اپنے اردگرد کے ماحول کو ٹھیک کر لیں جتنا ہم سے ہو سکتا ہے بن سکتا ہے اتنا تو کر لیں لیکن نہیں جب تک ہم میں پاور نہیں ہو گی ہم کچھ کرنے کو تیار ہی نہیں ہے نہ ہی اپنی بات کسی کو بتانا چاھتے ہیں



اب جیسا کے پاکستان کے حالات چل رہے ہیں بہت گرم سنگین .. جس میں دو پرتین اس وقت سب سے سر گرم نظر آ رہی ہیں جس میں ایک عمران خان اور دوسرا طاہرالقادری ہے دونوں کا ایک ہی بیان ہیں دونوں ایک ہی چیز بار بار مانگ رہے ہیں کہ بس انھیں کسی طرح اس ملک کا وزیر بنا دیا جائے ان کے ہاتھ میں جب سارے کے سارے اختیارات آ جایں گے تب ہی وہ کچھ کر سکیں گے . عمران خان صاحب اگر انقلاب لانا چاھتے ہیں تو ان کے لئے بھی ان کا اس ملک کا وزیر ہونا ضروری ہے میں کہتا ہوں کہ اگر ایسا ہی ہے پھر کسی بھی شخص کو تبدیل کرنے سے تبدیلی نہیں آتی اس سے پہلے ہم لوگوں کو اپنے عمال ٹھیک کرنے ہوں گے



اور اگر طاہرالقادری صاحب بھی کچھ کربنا چاھتے ہیں تو ان کے لئے بھی ایک انھیں ہی سارے اختیارات ان کے حوالے کرنا ہوں گے جب تک وہ وزیر نہیں بن جاتے تب تک وہ پاکستان کے لئے باتیں کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے میں کہتا ہوں کہ وزیراعظم کے علاوہ کیا کوئی بھی انسان کوئی اچھا کام نہیں کر سکتا ؟؟ کیوں ضروری ہے کہ اس کا وزیراعظم بننا ؟؟؟




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160