پاکستان آج دوسرے ایک روزہ میچ میں لنکا ڈھانے کو تیار

Posted on at


پاکستانی ٹیم ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آج سری لنکا کے مقابل ہو گا . پاکستان نے ٹیسٹ میں ان سے ہار کے بعد بہت اچھا کم بیک کیا ہے اور پہلے ہی میچ میں بہت اچھی کارگردگی دکھائی ہے لیکن اس میچ میں بھی فاتح کے لئے ضرروی ہے کے ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنا پورا پورا حق ادا کرے . کسی بھی ایک پلیر پر انحصار نہیں ہونا چاہیے



پہلے میچ میں فاتح کا اہم کردار دونوں نو جوان کھلاڑیوں کے سر جاتا ہے جس میں ایک لڑکا جس کا تعلق ملتان سے ہے اس کا نام اس لئے لے رہا ہوں کیوں کہ یہ بھی میرے شہر کا ہے اور اپنی ہر چیز کی خوبی بتانا اچھا لگتا ہے . دوسرے کھلاڑی فواد عالم تھے جنہوں نے بہت اچھی اننگز کھیلی . اب دوسرے میچ میں یہ دیکھنا ہے کہ کون کتنا اچھا کھیل پیش کرتا ہے



کیوں کہ جو ٹیم محنت کرے گی جیت اسی کا مقدر ہو گی . کیوں کے دونوں ٹیموں کے پاس ہی دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں اور ان میں سے کسی کو بھی ہرانا اتنا آسان نہیں ہو گا . لیکن ہم پھر بھی اچھی امید کرتے ہیں کہ پاکستان یہ میچ بھی جیتے گا اور سیریز اپنے نام کرے گا لیکن دوسری طرف لنکا بھی سیریز بچنے کی پوری کوشش کری گی




About the author

160