گرم مصالحے کے فوائد حصہ اول

Posted on at


گرم مصالحے کے فوائد حصہ اول


 


 



 


 


گرم مصالحے کے صرف ہانڈی میں خوشبو پیدا نہیں کرتا اس کے بہت سارے فوائد ہیں جو باری باری ہم نیچے بیان کریں گے۔


زیرہ۔


زیرہ سفید اور سیاہ دو طرح کا ہوتا ہے یعنی سفید زیرہ اور کالا زیرہ اور یہ دونوں ہی کھانوں میں بکثرت استعمال ہوتے ہیں کالا زیرہ کو کلوں کرمانی بھی کہتے ہیں زیرہ کی ایک قسم جنگلی بھی ہوتی ہے جسے کالی زیری بھی کہتے ہیں۔


 


 



 


زیرہ کو کھانے سے پھیھڑوں کو طاقت اور ریشہ خارج ہوتا ہے معدے کو قوت اور طاقت دیتا ہے اور گیس خارج کرتا ہے اس کے علاوہ چہرے کی رنگت کو صاف کرنے کے لیے بھی زیرہ استعمال کیا جاتا ہے یعنی اس کو پانی میں کچھ دیر رکھ کر اسی پانی سے منہ دھونے سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔


دار چینی۔


 


 



یہ ایک درخت کا اوپری حصی یعنی چھال ہےیہ خوشبو دار اور رنگت میں سیاہی مائل ہوتی ہے یہ دل اور دماغ دونوں کے لیے بہت مفید ہے اس کا ذکر ہم پہلے بلوگ میں کر چکے ہیں ۔


جائفل۔جاوتری۔جلوتری۔


 


 



 


جاوتری جو کہ جائفل پر لپٹا ہوا ہوتا ہے اور خشک ہونے پر اس سے اتارا جاتا ہے اس کی رنگت خشک ہونے پر سرخی مائل ہوتی ہے اور خوشبو دار بھی ہوتی ہے۔


یہ ساحل مال بار علاقہ انجبار۔جزیرہ سیلون۔جزیرہ ملایا میں پایا جاتا ہے یہ معدے اور دل کے لیے بہت مفید ہے اور ہاضمے میں بھی مدد دیتا ہے گیس خارج کرتا ہے اور قنض پیدا کرتا ہے لیکن پھیپھڑوں کے لیے بہت مفید ہے۔


تیز پات۔


 



 


 


یہ ایک پہاڑی درخت کت خشک پتے ہوتے ہیں خوشبو دار ہوتے ہیں اور ذائقے میں بہت تیز ہوتے ہیں یہ دل دماغ اور معدہ کے لیے بہت مفید ہیں ۔


اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ کپڑوں کو کیڑوں سے بچانے اور ان میں خوشبو پیدا کرنے کے لیے لوگ انہیں الماریوں اور صندقوں میں رکھتے ہیں لیکن یہ پھپھڑوں اور مثانہ کے لیے نقصان پہنچاتا ہے۔



About the author

160