!....ٹریفک کے مسائل ....حصّہ اول

Posted on at


!.....ٹریفک کے مسائل

 


میرے آج کے بلاگ کا ٹوپک دن با دن پڑھتی ہوئی ٹریفک کے بارے میں ہے بہت سے مسلوں کے ساتھ ،ساتھ ٹریفک بھی ایک بہت بڑا مسلہ بنا ہوا ہے یہ بات تو بلکل حقیقت ہے کہ کوئی بھی ملک اپنے حدود کو کبھی بھی کمی میں برداشت نہیں کرتا ہے اور نا ہی کرنا چاہتا ہے مطلب کوئی بھی ملک کو لے لیجئے وہ اپنے ملک کی حدود کو بڑھنے میں ہر وقت خوش آمدید کہے گا اور اس کے اضافہ میں خوش ہو گا مگر وہ اس حدود میں کمی کسی بھی صورت برداشت نہیں کرے گا یہ جو دنیا میں ہر ملک نے جگہ ،جگہ پر فوجیں تعینات کر رکھی ہیں اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کر سکیں کسی بھی ملک بلکے ملکوں کی سرحدوں کا رقبہ نا تو کم ہو سکتا ہے اور نا ہی بڑھ سکتا ہے اس میں تو کوئی کمی ،اضافہ نہیں ہو رہا ہے مگر ایک چیز ایسی ہہے جو کہ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وہ چیز  دن با دن بڑھتی ہوئی آبادی ہے جس میں بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے دنیا میں بہت سے ممالک ایسے ہیں کہ جن کی آبادی بہت زیادہ ہے جیسے کہ میں اپنے کچھ دن پہلے کے لکھے گئے  ایک بلاگ میں اس بات کا ذکر پھلے بھی کیا تھا کہ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چین ایسا ملک ہے جو کہ بہت بڑا ہے وہاں پر آبادی بہت زیادہ ہے اور پھر چین کے بعد بھارت کی بھی آبادی بہت زیادہ ہے 

 

 

 


نا صرف چین اور بھارت ہی آبادی کے لحاظ سے بڑے ملک ہیں بلکے میکسیکو سٹی،اور جاپان کا ٹوکیو بھی آبادی کے لحاظ سے دنیا کے بڑے ملک ہیں اب بات کچھ اس طرح سے ہے کہ ٹوکیو جیسے شہر میں کار جو کہ ہر انسان کے لئے ایک عام سی اور ضرورت کی چیز ہے عام سے میری مراد یہ تھی کہ ٹوکیو میں رہنے والے ہر انسان کے پاس اپنی کار ہے ظاہر ہے جب وہاں پر ہر انسان اپنے پاس گاڑی رکھتا ہے تو یہ بھی ظاہر سی بات ہے کہ جب وہ گھر سے نکلے گا تو یقینن اپنی ہی کار سے نکلے گا اور خاص کر صبح آفس کا وقت ایسا ہوتا ہے کہ  ہر انسان کو گھر سے نکلنا ہوتا ہے  اور بہت سے لوگ ایک ہی وقت پر اپنے گھروں سے اپنے دفتروں تک جاتے ہیں تو خودی ہو گا شہر کی شاہراوں  پر اکثر اوقات بہت کم وقت ہوتا ہے کہ وہاں سے گزرا جاۓ اور جیسے کہ آج کا انسان اتنی مصروف ہو چکا ہے اور زندگی بہت تیزی سے بھاگ رہی ہے اور اپنے ساتھ لوگوں کو بھی بھگا رہی ہے تو لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا ہے کہ وو کہیں پر بھی پیدل جا سکیں مطلب اسے کہیں جانا ہو تو وہ پیدل سفر کرے اور وہاں جاۓ اب جہاں بھی دیکھا جاۓ وہاں پر ہی ہر طرف بسوں ،موٹر سائکلوں ،ٹرک والوں ،سائیکل،ان سب کا سڑکوں پر راج ہے اور ہر طرف یہ نظر آتے ہیں 

 

 

 


اب جہاں پر ہر طرح کی گاڑیوں کا راج اور رش ہو گا وہاں پر ظاہر ہے پارکنگ کا بھی بہت مسلہ ہو گا اور خاص کر شہروں میں تو پارکنگ کا بہت بڑا مسلہ ہے اب خاص کر پاکستان میں تو یہ مسلہ بہت عام اور بہت زیادہ ہے اور یہاں پر سہولتیں کم اور مسلے پریشانیاں زیادہ ہے مگر باہر کے ممالک اس کے بر عکس بلکل مختلف طور طریقے رکھتے ہیں جاپان ایک ایسا ملک ہے کہ اگر کبھی  بھی وہاں پر  کوئی مسلہ بن جاۓ تو وہاں پر ہنگامی صورت حال پیش آ جاۓ تو وہاں پر اخباری رپورٹر ہیلی کاپٹر کی مدد لیتے ہیں اور اس کی مدد سے اس جگہ پر پہنچتے ہیں رپورٹنگ کے لئے اور یہی طریقہ اور بھی بہت سے ترقی یافتہ ممالک میں بھی استعمال کیا جاتا ہے اور نا صرف یہی بلکے یورپ اور  بہت سے ترقی یافتہ ممالک ٹریفک جیسے مسلے پر قابو پانے کے لئے ریل گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں مطلب زمین دوز ریل گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں اور پھر ان ہی گاڑیوں میں شہروں کے بڑے ،بڑے ہجوم سفر کرتے ہیں بلکے پیرس اور فرینکفرٹ جیسے ممالک ایسے ہیں کہ جن میں ہر دو منٹ بعد زمین دوز ریل گاڑی چلائی جاتی ہے جو کہ ہر علاقے میں چلتی ہے اور نا صرف یہی بلکے بھے سے علاقے ایسے ہیں کہ جن میں یہ گاڑیاں تقریبا ہر چار منٹ سے بھی کم کے وقفے وقت کی پابندی کے ساتھ چلتی ہیں 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160