گرم مصالحے کے فوائد حصہ دوئم

Posted on at


گرم مصالحے کے فوائد حصہ دوئم


خشک دھنیا۔


 


 



 


دھنیے کے پودے کے اوپر ہی اس کا بیج لگتا ہے جو خشک دھنیا کہلاتا ہے یہ بھی دل۔ دماغ۔اور معدے کو طاقت دیتا ہے گیس خارج کرتا ہے لیکن قبض ہیدا کرتا ہے خشک دھنیے کو خشک مصالحہ جات میں ہی کھا نا چائیے کیونکہ یہ مصالحہ جات اس کے مصلحہ ہیں جس کی وجہ سے دھنیا میں جو نقصان دہ چیزیں ہیں ان سے بچاؤ کرتا ہے جیسے دھنیا کی تاثیر بہت ٹھنڈی ہوتی ہے اس لیے دھنیے کو اکیلے زیادہ استعمال کیا جائے تو مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں جیسے جوڑوں میں درد اور بادی پن کے ساتھ ساتھ نا مردی کی بیماری بھی پیدا ہو سکتی ہے اس لیے زیرہ۔جائفل۔کالی مرچ کے ساتھ یہ نقصان نہیں دیتی۔


بادیان خطائی۔


 


 



 


یہ سرخ سیاہی مائل بیج ہے جس کا ذائقہ بادیان یعنی سونف سے ملتا جلتا ہوتا ہے یہ معدے کو طاقت دیتا ہے غذا کو ہضم کرتا ہے گیس خارج کرتا ہے لیکن فائدے کے ساتھ ساتھ اس کا نقصان یہ ہے کہ یہ سر میں درد پیدا کرتا ہے۔


بڑی الائچی۔


 


 



 


اسے الائچی کلاں بھی کہا جاتا ہے یہ اوپر سے سرخی مائل ہوتی ہے اور اس کے اندر اس کے بیج کالے رنگ کے ہوتے ہیں جو کھانے میں بہت تیز اور خوشبو دار ہوتی ہے یہ گرم مصالحے کا ایک اہم حصہ ہے کیونکہ یہ کھا نوں میں خوشبو پیدا کرتی ہے یہ معدے کے لیے بہت مفید ہے بعض لوگ منہ میں خوشبو پیدا کرنے کے لیے بڑی الائچی کا استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس کی خوشبو بڑی الائچی سے تیز ہوتی ہے۔ 



About the author

160