(منفرد پین (حصہ اول

Posted on at


آج کل ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک لفظ بہت عام ہے اور وہ لفظ ہے ‘‘ اسمارٹ ’’ کا۔ اسمارٹ فونز، اسمارٹ واچ، اسمارٹ کاریں، اسمارٹ گلوز۔ غرض یہ لفظ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر اس نئی ڈیوائس کے لئے استعمال ہورہا ہےجو روایتی ٹیکنالوجی کے آلات کے مقابلے میں زیادہ خود مختار ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ڈیوائس ‘‘ میموٹو اسمارٹ پین ’’ بھی ہے۔



موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں کئی اہم اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں۔ کپڑوں سے لے کر چشموں تک ہر چیز میں ٹیکنالوجی کا استعمال دیکھنے میں آرہا ہے۔ پہننے والے جدید ٹیکنالوجی سے لیس آلات کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ گھریلو استعمال کی اشیا میں بھی جدید ٹیکنالوجی کا عمل دخل عام ہوگیا ہے۔ایسا ہی کچھ اب روایتی قلم یعنی پینکے ساتھ بھی دیکھنے میں آرہا ہے۔ میموٹو اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔



میموٹو اسمارٹ پین ایسی ڈیوائسوں کے لئے بنایا گیا ہےجن میں ٹچ اسکرین انٹرفیس موجود نہیں۔ یہ عام کمپیوٹر اسکرین پر انگلی کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے



جس کےذریعے عام کمپیوٹر اسکرین سے بھی ٹچ اسکرین کی طرح ہی کام لیا جاسکے گا اس مقصد کے لئے اس جدید پین میں معمولی سی سیٹنگ کرنا ہوگی اور اس کا ایک سینسر مانیٹر کے سائیڈ میں لگانا ہوگا۔


 



About the author

160