گرم مصالحے کے فوائد حصہ سوئم

Posted on at


گرم مصالحے کے فوائد حصہ سوئم


چھوٹی الائچی۔


 


 



 


یہ ایک درخت کا پھل ہے ہی اوپر سے سفید اندر سے اس کے دانے کالے رنگ کے بڑی الائچی کی نسبت چھوٹے ہوتے ہیں اسے الائچی خورد بھی کہا جاتا ہے یہ معدہ کے لیے بہت مفید ہے متلی اور قے کو روکنے کے لیے اس کو کھایا جاتا ہے ہاضمے کے لیے لوگ اس پانی میں پکا کر استعمال کرتے ہیںاس کا ذکر بھی ہم پہلے بلوگ میں کر چکے ہیں۔


کالی مرچ۔


 


 



 


اس کا پودا ہوتا ہے اور رنگ میں کالی ہوتی ہے یہ کھانے میں ذائقہ پیدا کرتی ہے بہت سے لوگ سرخ مرچ کی نسبت اسے ہانڈیا میں کھانا پسند کرتے ہیںبہت ساری ڈشیں اس سے تیار کی جاتی ہیں یہ آنکھوں کے لیے بہت مفید ہے بادام کے ہمراہ کھانے سے نظر تیز کرتی ہے۔


لونگ۔


 



 


 


لونگ ایک درخت کی کلیاں ہیںجن کا رنگ ساہی مائل ہوتا ہے اور ذائقہ تیز اور خوشبودار ہوتا ہے یہ دل دماغ معدہ جگر کو طاقت دیتا ہے گیس خارج کرتا ہے دانت میں درد ہو رہی ہو تو اسے دانت میں رکھنے سے درد دور ہوتا ہے اس کا بھی ذکر ہم پہلے بلوگ می کر چکے ہیں۔


یہ سب مصالحے کھانے میں خوشبو اور ذائقہ پیدا کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ مختلف قسم کی دوائیں میں بھی استعمال ہوتے ہیںان کو مناسب مقدار میں کھانا چائیے کیونکہ اس کو مناسب مقدار میں کھانے سے فائدہ ہی فائدہ ہے اور زیادہ مقدار میں کھانا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔


 


 



 


نوٹ۔ بعض مصالحہ جات کا ذکر ہم پہلے کر چکے ہیں کیونکہ یہ مصالحہ جات کی بات ہو رہی تھی تو اس میں ان کا ذکر کرنا لازمی تھا اس لیے دوبارہ ان کی مختصر تعریف کی گئی ہے۔



About the author

160