بچے ٹی وی دیکھیں گے ، آپ ذرا محتاط رہیں۔ حصہ دوم

Posted on at


کسی بھی معاشرے میں مردوعورت کے علاوہ بچوں کی موجودگی لازمی ہے یہ ہر سوسائٹٰی کا اہم حصہ ہیں اور ان کی دلچسپیاں تجربے یا عمر کی قید نہیں رکھتیں ، نہ ہی یہ کسی سے متاثر ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ایک مخصوص نہج گروپ کے بچوں میں انسپائریشن کے جراثیم پائے جاتے ہیں ان بچوں کی ہسٹری یا روٹین کا جائزہ لیا جائے تو جذباتی سطح پر یہ کچھ معاملات میں بڑوں کے محتاج ہیں۔

مثال کے طور پر ایک اتنے چھوٹے بچے کو ٹی وی آپریٹ کرنا نہیں آتا ہو، اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ اس نے کیسا پروگرام دیکھا ہے تو اس صورتحال میں وہ والدین یا دیگر اہل خانہ کا محتاج ہو گا۔ اب اصل کھیل یہیں سے شروع ہوتا ہے اسی بچے کو اسی وقت جو بھی پروگرام دکھایا جائے گا اسے عادت اسی کی پڑ جائے گی یعنی بچے کا ذہن اس مرحلے پر خالی کینوس ہے جس میں رنگ بھرنے کے لئے موسم اور تخلیقی اپچ نہیں بلکہ دور رس اس سوچ کا عمل دخل ہو گا۔

بچے کا ذہن آپ بناتے ہیں اس موقع پر عقلمندی کا مظاہرہ کیا جائے تو بچے کی ذہن کی تعمیر کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے اور تخلیقی ذہن بنائے جا سکتے ہیں۔ بچے جب ذرا بڑے ہوتے ہیں تو اپنی مرضی چینل تبدیل کرنا ان کے لئے فن سے ذیادہ ایک دلچسپ مرحلہ ہوتا ہے۔

ہر وقت ٹی وی کے آگے بیٹھے رہنے سے بچوں کو صحت کے مسائل لاحق ہونے کے ساتھ ساتھ نصابی سرگرمیاں متاثر ہونے کی شکایات ، والدین ، بہن، بھائی ، اور پھر اساتذہ سے موصول ہوتی ہیں ۔ حال ہی میں ایک تحقیق میں بچوںکے لئے ٹیلی ویژن دیکھنا صحت کے لئے فائدہ مند ثابت کیا گیا ہے۔



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160