ورزش کرے صحت پائیں۔

Posted on at


 

ایک زمانے میں انسان سائیکل چلا کر اچھے طریقے سے اپنا وقت گزارتا تھا۔ لیکن آج کل کے دور میں یہ مصروفیت ختم ہو گئی ہے۔ آج کل سائیکل کی جگہ موٹرسائیکل نے لے لی ہے۔ لیکن مغرب میں ابھی سائیکل چلانے کا رواج بہت اہم ہے۔ لیکن اصلیت یہ ہی ہے کہ دنیا بھر میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جس کی وجہ سے انسان سست ہوتا جا رہا ہے۔ سائیکل چلانے کی وجہ سے انسان چست رہتا تھا۔ لیکن اب ماحول آلودہ ہوتا جا رہا ہے۔ سائیکل چلانا بھی ایک ورزش ہی ہے، ورزش نہ کرنے کی وجہ سے دل کے امراض میں بے دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آج کل انسان کا زیادہ فارغ وقت ریڈیو، ٹی وی، کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے اور سی ڈز دیکھنے میں گزرتا ہے۔ یہ سب چیزیں انسان کو سست اور کاہل بنا دیتی ہے کیونکہ انسان گھنٹوں کے حساب سے یہ سب دیکھتی رہتا ہے۔ یہ سب دیکھنے کے دوران وہ زرا سا بھی چلنے کے زحمت نہیں کرتا ہے۔ زیادہ دیر تک بیٹھنے اور لیٹے رہنے کی وجہ سے انسان کی ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہے اور وہ دن با دن کاہل ہوتا جاتا ہے۔

 

روزانہ ورزش کرنے کی وجہ سے دل باقاعدگی سے اپنا کام کرتا ہے اور تندرست رہتا ہے۔ روزانہ ورزش کرنے والا شخص کبھی بھی ذہنی دبائو کا شکار نہیں ہوتا ہے۔ تیز چہل قدمی اور سائیکلنگ بھی دل کو صحت مند رکھتی ہے، وزن کم ہو جاتا ہے۔ ہر انسان کو اپنے روزمرہ کے کاموں میں چہل قدمی اور سائیکلنگ کو ضرور شامل کرنا چاہیے۔ جو لوگ ورزش کرتے ہیں اگر وہ کوئی اپنے روزمرہ کام کے حساب سے زیادہ کام کر لے تو بھی انکے دل کی دھڑکن نارمل ہوتی ہے اور خون کا دبائو بھی کم رہتا ہے۔ انکے جسم میں چکنائی بھی کم ہوتی ہے۔

وہ لوگ جو ورزش کے عادی نہیں ہوتے ہے اگر وہ ورزش کرنے کی کوشش بھی کرے تو بھی وہ ایک ماہ کے اندر اندر ورزش کے عادی بن سکتے ہیں۔ ورزش خالی پیٹ کرنی چاہیے اگر صبح کے وقت ورزش کی جائے تو بہت اچھا ہے لیک بعض لوگ رات کا کھانا کھانے کے بعد ورزش کو زیادہ اہمیت دیتے ہے جو کہ ٹھیک نہیں ہے۔

 



About the author

noor-fatima

M a Engnieer

Subscribe 0
160