بالی ووڈ اداکار نے ساتھی اداکارہ کو بہانے سے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ممبئی: بالی ووڈ اداکار نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ کو دھوکے سے گھر بلاکر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اس سے بالی ووڈ انڈسٹری میں بھی نہ بچ پائی جہاں اداکار وشال ٹھاکر نے ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ کو بہانے سے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک اداکار کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ اداکار پر ساتھی اداکارہ سے زیادتی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے بعد اداکار سے تفتیش کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر اداکار کو گرفتار کیا جائے گا۔