"" شکر گزاری کی عادت ڈالئے ""

Posted on at



پیسہ کمانا آسان کام نہیں ،ہزاروں زحمتیں اور پریشانیاں اٹھانی پڑتی ہیں۔انسان اپنے آرام وآرائش کی خاطر مال ودولت پیدا کرتا ہے اور ذاتی طور پر اس بات سے دلچسپی رکھتا ہے۔ وہ اگرکسی پر احسان کرتا ہے یا کسی پراپنی دولت خرچ کرتاہے تو اس بات کا متمنی ہوتا ہے کہ اس کی قدردانی کی جائے اور اس سلسلے میں اظہار تشکر اس کی ترغیب وہمت افزائی کا سبب بنتا ہے۔ اور اسے احسان اور نیکی کرنے کی جانب مائل کرتا ہے ۔ نہ صرف اس شخص کے حق میں زیادہ احسان کرنے کا باعث بنتا ہے بلکہ یہ احساس قدردانی مجموعی طور پر اس کو نیکی کرنے پرآمادہ کرتا ہے۔ ممکن ہے اظہار تشکروسپاس گزاری اس پر اس حد تک اثر کرے کہ نیکی اور احسان کرنا،اس کی عادت ثانیہ بن جائے اور وہ ہروقت اس کام کے لئے آمادہ رہے۔لیکن اگر اس کی قدردانی نہ کی جائے اور اس کے احسان کو نظر انداز کردیا جائے تو نیک کام انجام دینے میں اسے کوئی دلچسپی محسوس نہ ہوگی ۔وہ اپنے دن میں سوچے گا کہ میں نے ایسے احسان فراموش کے ساتھ بیکار ہی احسان کیا اور بے سبب مال ودولت اس پر خرچ کردیا۔


حق شناسی اور شکر گزاری ،پسندیدہ اور نیک اخلاق شمار ہوتی ہیں اور انسان کو احسان اور نیکی کی جانب مائل کرنے کا ایک بہت بڑا وسیلہ ہیں۔حتیٰ کہ خداوند عالم بھی جو کہ بے نیاز ہے،اپنی نعمتوں پر شکر ادا کرنے نعمتوں کے جاری رہنے کی شرط عائد کرتے ہوئے فرماتاہے،اگر شکر ادا کروگے تو اپنی نعمتوں میں مزید اضافہ کروں گا۔


خاتون محترم!آپ کا شوہر بھی ایک انسان ہے اسے بھی قدردانی اچھی لگتی ہے ۔وہ زندگی کے اخراجات پورے کرتا ہے ۔ محنت سے کماتا ہے اور اس عمل کو اپنا ایک اخلاقی اور شرعی فریضہ سمجھتا ہے اور اس کو انجام دے کر لذت محسوس کرتا ہے۔ لیکن آپ سے اس بات کا متمنی ہے کہ اس کے وجود کو غنیمت سمجھ کر اس کے کاموں کی قدر دانی کیجئے ۔جب بھی وہ ضروریات زندگی کی چیزیں خرید کا گھر لائے تو خوشی اور مسرت کا اظہار کیجئے ۔



اگر آپ بیمار پڑگئیں اور اس نے آپ کے علاج کے لئے کوشش کی تو صحت یاب ہونے کے بعد اس کی زحمتوں پر شکریہ ادا کیجئے ۔ اگر آپ کو تفریح کے لیے لے گیا یا سفر پر لے گیا تو اس کا شکریہ ادا کیجئے ۔ اگر آپ کو پیسے دئے ہیں تو اس کی قدر دانی کیجئے ۔ اس امر کا خیال رکھیں کہ اس کے کاموں کو حقیر اور معمولی نہ سمجھیں۔اس کی طرف سے بے اعتنائی نہ برتیے۔مذمت نہ کیجئے ۔اگر آپ اس کے کاموں کو سراہیں گی اور اس اظہار تشکر کریں گی تو یہ چیز اسے اپنی شخصیت کا احساس دلانے کا باعث بنے گی اور اس کی زندگی میں جوش وخروش پیدا کرنے اور مزید خرچ کرنے کے لئے اس کی ہمت بندھانے کا سبب بنے گی زیادہ کوشش کرے گا کہ آپ کی توجہ کو اپنی طرف مبذول کرے اور احسان کے ذریعے آپ کے دل کو اپنے ہاتھ میں لے لے۔ مرد تو صرف چند تعریفی جملوں اور مفت کے خالی تشکر کے اظہار سے ہی خوش ہوجاتا ہے اور آپ اس سے بھی دریغ کرتی ہیں ۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160