(وزن گھٹائیں راتوں رات ( حصہ دوئم

Posted on at


بغیر چینی کے چائے ۔۔۔۔۔


گرین ٹی یا سبز چائے کے بارے میں ریسرچ سے ثابت ہو چکا ہے کہ یہ آپ کے میٹابولزم میں اضافہ کرتی ہے اور وزن گھٹٓنے کی رفتار میں تیزی لاتی ہے۔ سو گرین ٹی گرم پسند کریں یا ٹھنڈی اس میں تھوڑا سا شہد ملا کر پئیں۔ لیکن بلیک ٹی یعنی قہوہ یا دودھ والی چائے بھی پینا چاہیں تو کوئی ہرج نہیں کیونکہ ان میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس ہامرے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں بس یہ خیال رکھیں کہ دودھ والی چائے میں دودھ بغیر بالائی کا ملائیں اور چینی بالکل نہ ڈالیں۔



بلیک کافی ۔۔۔۔۔


صبح سویرے گرم گرم بلیک کافی کا ایک کپ یا سہ پہر میں پی جانے والی آئس کافی، وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہےکیونکہ اس میں شامل کیفین بھوک کو کم کرتی ہے اس کے علاوہ ریسرچ سے ثابت ہو کہ یہ میٹابولزم میں بھی اضافہ کرتی ہے تاہم اس میں چینی برائے نام شامل کریں اور دودھ شامل کرنا ضروری سمجھیں تو بغیر بالائی والا دودھ استعمال کریں۔



کم چکنائی والا دودھ ۔۔۔۔۔


پروٹین، وٹامن ڈی اور کیلشیم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ دودھ ہے۔ اسے پینے سے نہ صرف ہڈیاں بلکہ پٹھے بھی مضبوط یوتے ہیں لہذا دودھ کو اپنی غذا میں شامل رکھیں لیکن کم چکنائی والا دودھ استعمال کریں جسے انگریزی میں سکیم ملک  کہا جاتا ہے اور اسی نام سے بازار میں دستیاب ہے۔



اگر آپ تھکان محسوس کر رہے ہیں تو اس میں تھوڑی سی چاکلیٹ ملا کرپئیں۔ کم چکنائی والا چاکلیٹ ملک ورزش کے بعد توانائی بحال کرنے کا اچھا ذریعہ ہے۔



About the author

160