(انسانی دماغ کی طرح سوچنے والی مائیکرو چپ (حصہ اول

Posted on at


مشہور کمپیوٹر ساز ادارے آئی بی ایم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایسی مائیکرو چپ بنالی ہے جو بہت حد تک انسانی ذہن کی طرح سوچ سکتی ہے اور ایسے بہت سے کام کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے جو صرف انسانی ذہن کے ذریعے ہی دیئے جاسکتے ہیں۔ اس مائیکرو چپ میں دس لاکھ پروگرام ایبل نیورونز ہیں اور یہ دو کروڑ چھپین لاکھ کمپیوٹر پروگرامز چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔



اس مائیکرو چپ کی تیاری میں ایک اعب ٹرانزسٹرز کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کے استعمال کے لئے ۷۰ ملی واٹ کی توانائی درکار ہوگی۔ اس مائیکرو چپ کو بنانے والے ادارے کا دعوی ہے کہ کمپیوٹنگ میں اس حد تک پہلی بار پہنچا گیا ہےاتنا پیچیدہ انٹگریٹڈ سرکٹ اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا۔



اس مائیکرو چپ کا بنیادی ڈیزائن ۴۰۹۶ کورز پر مشتمل ہے ہر کور میں یاداشت محفوظ رکھنے کی کمپیوٹیش کی اور مواصلات کی خصوصیت موجود ہے اس کی ٹیکنالوجی صرف کمپیوٹر پروسیسر ہی کے لئے نہیں بلکہ ڈیٹا کو سمجھنے کے بھی قابل ہے۔ جس کی مدد سے کوئی بھی کمپیوٹر کسی حد تک انسانی دماغ کی طرح سوچنے کے قابل ہوجائے گا۔



 


کمپنی کا کہنا ہے کے اس چپ کی آج کل کی نئی ٹیکنالوجی میں بہت اہمیت ہے۔



About the author

160