!....موٹاپا..... اسباب ....اور علاج ....حصّہ اول

Posted on at


!......موٹاپا ....اسباب ...اور علاج 

 

 

میرا آج کا موضوں موٹاپے پر ہے جو کہ آج کل بہت ہی عام ہو گیا ہے لوگوں میں اور بہت سے لوگ موٹاپے کا شکار ہیں نا چاہتے ہوئے بھی کچھ لوگ بد پرہیزی کی وجہ سے اس کا شکار ہیں اور کچھ لوگ بے جا اور بے تکا کھانا کھا ،کھا کر اس کا شکار ہو چکے ہیں مگر پھر بھی موٹاپا ایک ایسی چیز ہے کہ جس کو کوئی بھی انسان پسند نہیں کرتا ہے اور زیادہ تر پتلی دبلی خواتین کو ہی پسند کیا جاتا ہے اور یہی خواتین مردوں کی اولین پسند رہی ہیں نا صرف مردوں کے لئے بلکے موٹاپا ایک ایسی چیز ہے جو کہ انسان خود بھی پسند نہیں کرتا ہے اور ہر انسان یہی چاہتا ہے کہ وہ پتلا دبلا اور پر کشش نظر اے کیونکہ بہت سے لوگوں کا یہی خیال ہے کہ اصل خوبصورتی دبلے پتلے ہونے میں ہی ہوتی ہے اور یہی چیز خوبصورتی میں چار چاند لگا دیتی ہے

 

 

 

 

خواتین تو ہر دور کا ہی حصّہ رہی ہیں اور خواتین چاہے آج کے دور کی ہوں یا پھر پہلے کے دور کی خوبصورت نظر آنا تو ہر زمانے کی عورت کا خواب اور شوق رہا ہے اور اس بات کے لئے خواتین ہزاروں لاکھوں جتن بھی کرتی رہی ہیں خیر مگر آج کی خواتین پہلے کی خواتین کے مقابلے میں اپنے حسن اور صحت کے لئے زیادہ فکر مند ہیں اور بہت سی خواتین اس بات پر بھی اتفاق کرتی ہیں کہ موٹاپا نا صرف ان کا بلکے ان کے حسن کا بھی بہت بڑا دشمن ہے اور یہ بات تو بت صاف ہے کہ ہر دور میں امیر اور غریب طبقے میں بہت زیادہ بلکے زمین آسمان کا فرق رہا ہے کیونکہ امیر طبقے کے طور طریقے ہر صورت ہی بہت پر کشش رہیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ غریب طبقہ ان طریقوں کو بڑے شوق سے اپناتا ہوا آیا ہے ایک وہ بھی زمانہ تھا کہ جب مختلف اور مہنگے پکوان مثلا مرغ مسلم صرف بادشاہوں اور اونچے طبقے کے لوگوں کے گھروں میں ہی پکتے تھے مگر پھر آہستہ ،آہستہ یہی پکوان اور طور طریقے غریب گھروں میں بھی نظر انے لگ گئے اور پھر آج یہی سب سے بڑی وجہ ہے کہ ہمارا پورا معاشرہ مرغن چٹ،پٹےکھانوں کا عادی ہو چکا ہے اور جدید تحقیق کے مطابق مرغن اور مرچوں اور مصالے والے کھانے کھا، کھا کر لوگوں کا وژن پڑھنے لگ گیا ہے اور یہی چیزیں وزن بہت زیادہ پڑھاتی ہیں

 

 

 

 

موٹاپا جس کو صرف اونچے طبقے کی ہی خواتین نے پہلے بہت زیادہ سنجیدگی سے لیا کیونکہ وہ اس بات سے واقف ہو گئی کہ یہی خوبصورتی پڑھانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے مگر پھر آہستہ ،آہستہ موٹاپے کے منفی اثرات کا شعور عام خواتین میں بھی پیدا ہونے لگ گیا بلکے شعور کے علاوہ اس کو فیشن زیادہ سمجنے جانے لگا اور اسے فیشن کا درجہ دے دیا گیا موٹاپے کے ویسے تو بہت سے اسباب ہوتے ہیں کچھ کو موٹاپا کھانے پینے کی زیادتی کی وجہ سے ہوتا ہے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ جن کو موٹاپا وراثت میں ملتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ جن کو اپنے جسم میں چکنائی کم یا پھر زیادہ کرنے کے لئے صلاحیت پیدائشی طور پر اپنے والدین سے ملتی ہے ان کے ورثے میں اور ایسا نہیں ہے کہ مردوں اور عورتوں میں چکنائی پیدا کرنے والےا عضا ایک جیسے ہوتے ہیں بلکے یہ مختلف ہوتے ہیں اور مردوں اور عورتوں پر موٹاپے کا حملہ بھی مختلف جگہوں پر ہوتا ہے مردوں کو چکنائی کا اضافہ عام طور پر ان کے پیٹ پر ہوتا ہے اور عورتوں کو موٹاپا ان کے کولہوں ،رانوں ،سنے ،پر ہوتا ہے موٹاپا کی سب سے بڑی وجہ خوراک کے بارے میں نا علمی بھی ہے کیونکہ بہت سے لوگوں کو یہی نہیں پتا ہے کہ کیا کھانا ہے اور کیا نہیں کھانا ہے اور نا یہی پتا ہے کہ موٹاپا صحت ہے یا پھر بیماری ہے

 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160