وہ جاگتے ہیں تو ہم سوتے ہیں ... تمہیں میرا سلام

Posted on at


میرے والد صاحب اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ آرمی فورس میں گزر چکے ہیں. انہوں نے اپنے وقت کی ٢ جنگوں میں بھی حصہ لیا . ان کے میڈلز آج بھی گھر میں ہیں میں انھیں اکثر دیکھتا ہوتا ہوں . ان کے جذبے کو میرا ہمیشہ ہی سلام ہے جو لوگ اپنی جانوں کی پرواہ کے بغیر اس ملک اور اس کی عوام کی خدمات کرتے ہیں . فوج میں جانا تو آسان ہے لیکن اس کو مکمل کرنا بہت مشکل ہے اپنا فرض نبھانا بہت مشکل بات ہے . اکثر میرے والد صاحب الله پاک ان کی زندگی میں اور صحت میں برکات دیں مجھے اور بھائیوں کو بٹاتے ہوتے ہیں جنگ کے واقعات .. بہت مشکل ہوتا ہے اپنی جان پر کھیل جانا جناب .. ان کو دیکھ کر میرے حوصلے بھی بلند ہوتے ہیں



اور انہی کا دیا ہوا جذبہ نے میرے ایک بھی صاحب کو بھی آرمی میں جانے پر مجبور کر دیا کیوں کہ یہ جذبہ نہ تو ہر آدمی کو نصیب ہوتا ہے اور نہ ہی ہر کوئی اپنی جان کی بازی لگا سکتا ہے . اور ان ماؤں کو بھی سلام جو اپنے جدار کے ٹکڑوں کو اپنی دھرتی ماں اور اس کی عوام کے لئے قربان کر دیتی ہیں . انہیں میں سے ایک میری والدہ محترمہ بھی ہیں جنہوں نے یہ فرض انجام دیا ہے الله پاک ان کے جذبے کو قبول کریں



مجہے انہی کی باتوں سے احساس ہوا ہے کہ فوج میں جانا تو شاید آسان ہو لیکن ان کے حالات واقعات بہت مشکل ہوتے ہیں . اور تنخواہ بھی اتنی نہیں بس گزارا .. لیکن ایک جذبہ جو کچھ لوگوں کو نصیب ہوتا ہے انھیں ملتا ہے اور ووہی لوگ ہیں جب وہ جاگتے ہیں تو ہم سکون کی نیندسوتے ہیں .. ایسے سب آرمی والوں کو میرا سلام ... پوری پاک فوج کو میرا سلام ...



 



About the author

SaimFillmannex

i am umair and interested about lab work. and also do the job as a writer on film annex.

Subscribe 0
160