کاش لوگ سمجھ سکتے کہ رشتے بنانا تو آسان ہے لیکن

Posted on at


ہمارے معاشرے میں ایک بات بہت عام سی ہو گئی ہے کہ یہاں پر ہماری نظر میں رشتوں کی اب کوئی اہمیت نہیں رہی ہے . ہم کسی بھی رشتے کو اسی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس میں ہمیں کوئی فائدہ نظر آ جائے لیکن ہمیں اس میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا تو پھر وہ رشتہ ہمیں کسی اہمیت کا حامل نہیں لگتا اور وہ ہمارے لئے بیکار سمجھا جاتا ہے ایک تو بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کی نظر میں رشتوں کی اب یہ اہمیت رہ گئی ہے



لیکن میرے خیال سے لوگ کچھ اور طرح کے بھی ہوتے ہیں جو رشتوں کو بنانا تو جانتے ہیں لیکن ان کو نبھانا انھیں نہیں آتا ہے. ایسے لوگ یہ تو جانتے ہیں کہ رشتے بنے کس طرح جاتے ہیں لیکن اس بات سے نہ واقف ہوتے ہیں کہ انھیں نبھایا کیسے جاتا ہے . اسی لئے وہ بنا تو لیتے ہیں لیکن انھیں مکمل نہیں کر سکتے انھیں اس کو نبھنا ہی نہیں آتا . کاش ایسے لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہو جائے کہ رشتے بنانا تو بہت آسان ہے لیکن ان کو پورا کرنا اور نبھنا اتنا ہی مشکل کام ہے.



کیوں کہ یہ رشتے بہت حساس ہوتے ہیں کسی بھی ایک کچے دھاگے کی مانند . انہیں بنایا تو آسانی سے جاتا ہے لیکن انہیں برکرار رکھنا اتنا ہی مشکل ہوتا ہے کسی بھی چوٹی سی بات پر کسی بھی رشتے سے منہ مور لینا کوئی اچھی بات نہیں ہے . کسی کا دل دوکھانا اور بھی غلط بات ہے اگر اپ کی وجہ سے کسی بھی انسان کو دکھ پہنچتا ہے تو اس کا کل اپ سے حساب لیا جائے گا . اس لئے رشتے بنانے کے ساتھ ساتھ انھیں نبھنا بھی آنا چاہے یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو بنانا تو جانتے ہیں لیکن انھیں نبھانا انھیں نہیں آتا ہے




About the author

160