(جلد پر ابھرنے والے نئے تل یا مسے کو نظر انداز نہ کریں (حصہ اول

Posted on at


میلا نوما جلدی سرطان کی ایک قسم ہے یہ جلدی کینسر کی وجہ سے ہوتا ہے جو جلد میں رنگدار مادے کے خلیات ہوتے ہیں اور ان کی سے ہماری جلد کی رنگت بنتی ہے۔



خواتین میں میلانوما زیادہ تر ان کی ٹانگوں پر دیکھےجاتے ہیں جب کہ مرد حضرات کی پیٹھ پر یہ زیادہ نمایاں ہوتے ہیں ان دنوں اس قسم کے جلدی سرطان میں خواتین سے زیادہ مرد حضرات مبتلا دیکھے جارہے ہیں اور اس کے باعث ان کی شرح اموات بھی بڑھ رہی ہے۔



بہت ممکن ہے کہ اس کی وجہ مرد اور خواتین میں جینیاتی فرق ہو۔ ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرد حضرات اپنی جلد پر ابھرنے والے نئے تل دھبے یا مسے وغیرہ کا بہت جلد نوٹس نہیں لیتے اور ڈاکٹر کو دکھانے میں بہت دیر کر دیتے ہیں۔ اس تاخیر کی وجہ سے کینسر پھیل چکا ہوتا ہے۔



مردوں میں خطرناک میلا نوما کے واقعات زیادہ دیکھے جانے کے بارے میں مزید تحقیق کی جا رہی ہے تاہم اس کے حوالے سے ماہرین نے ان خطرناک عوامل کی نشاندہی کی ہے جن کی موجودگی کی صورت میں اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔



160