انڈے کے فوائد

Posted on at


 

اللہ پاک نے بے شمار نعمتیں اور چیزیں پیدا کی ہیں کوئی بھی چیز بے فائدہ نہیں ہے  اسی طرح انڈے کے بھی بے شمار فوائد ہیں انڈے سے کھانسی خشک کھانسی کا بھی علاج ہوتا ہے  مریض  کو ہر وقت گلے میں خراش رہتی ہو تو صبح صبح نہار منہ انڈا  ابال کر نمک لگا کر کھالے (چھلکا اتارنا نہ بھولیے) تین روز لگاتار  کھانا ہے  یگر کھانسی کو کافی وقت ہوگیا ہے تو  ہفتہ میں پندرہ دن مسلسل  کھائے  انشاءاللہ مکمل آرام ہو جائے گا۔

  شوگر کے مریض کواکثر  پھنسیاں پھوڑے نکل آتے ہیں جو بہت تکلیف دہ ہوتے ہوتے ہیں انڈے کی چھلکوں کو باریک پیس کوٹ پیس کر سفوف بنا لیں ایک چھوٹآ چمچ  سفوف کا پانی کے ساتھ نگل لیں اگر اسے نا کھایا جائے توکیپسولوں میں ڈال کر کھالیں۔

اکثر لوگوں کے بال بہت گرتے ہیں اور وہ گنج کا شکار ہوتے ہیں  گرتے بال اور گنج کا علاج انڈوں سے کیا جا سکتا ہیں 48 عدد انڈے لے لیں  انہیں سخت ابال  لیں  جب انڈے ٹھنڈے ہو جائے تو ان کے اندر سے زردی نکال لیں  پھر تمام زردیوں کو  لوہے کی کڑاہی میں مناسب آگ(آنچ) پر رکھ کر زردیوں کو جلائیں  جب زردیاں جل کر کوئلہ ہو جایئں  تو دیکھیں  گے کہ ان سے تیل نکل آئے گا  زردیوں کے تیل کو رات کو سوتے وقت  جہاں جہان سے بال گر رہے ہو وہاں لگائیں  اگر سر پر بلکل بال نہیں ہیں یعنی مکمل گنج ہے تو پورے سر پر مالش کرے  سر پر کپڑا لپیٹ کر سو جائے اور صبح سر دھولیں مہینہ دو مہینہ یہ تیل متواتر(روزانہ) لگائیں  انشاءاللہ آفاقہ ہو گا یہ علاج گرمیوں میں کریں  ایک تو گرمیوں  میں انڈے  سستے ہوتے ہیں دوسرا انڈے جلانے کی  بدبو بہت زیادہ  ہوتی ہے اس تیل کو لگا کر محفل میں نہیں بیٹھا جا سکتا

(دیسی انڈے نہ مل سکے تو تو فارمی انڈوں سے کام چلایا جا سکتا ہے)۔

 دیسی انڈے کی زردی کو  سرسوں کے تیل میں ملا کر سر پر لگائے تو بال کالے ارو سلکی ہو جاتے ہیں۔

دیکھیں کتنے کام کی چیز ہے یہ چھوٹا سا انڈا پھر کیوں نہ کہیں واہ رے انڈے واہ۔     



About the author

eman-khan

I am what i am :) Working as a blogger at Bitlander

Subscribe 0
160