!....موٹاپا ....اسباب ....اور علاج ....حصّہ دوم

Posted on at


!....موٹاپا ...اسباب ....اور علاج 

 


اب موٹاپا ایک ایسی چیز ہے جو کہ نا صرف خواتین بلکے مردوں میں بھی پایا جاتا ہے اور مردوں کی نسبت موٹاپا عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے اور خواتین میں زیادہ موٹاپا ہونے کی وجہ ان کے جسم کا نظام ہے اور اس کی بہت سی وجوہات ہیں اب یہاں پر عورتوں کی تین قسمیں ہیں مثال کے طور پر شادی ،شدہ خواتین کم عمر کی لڑکیاں یا غیر شادی ،شدہ خواتین بڑی عمر کی خواتین اب جو خواتین ہیں وہ شادی کے بعد بچے کی پیدائش کے بعد موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں اور جب کہ جو خواتین اور لڑکیاں جو کہ غیر شادی ،شدہ ہیں وہ ماہانہ نظام میں خرابی کے باعث موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں اور جو خواتین زیادہ عمر کی ہو جاتی ہیں ان کا ماہانہ نظام ختم ہو جانے کی وجہ سے ان پر موٹاپا آ جاتا ہے اس کے علاوہ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے موٹاپا ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ انسان اکثر جسمانی ،ذہنی ،اور جذباتی ہو جاتا ہے اور ویسے بھی آج کل جو کچھ فلموں میں ہو رہا ہے اور جو کچھ ڈراموں میں دکھایا جا رہا ہے نا صرف یہی بلکے رسالوں میں اکثر لکھی اور پڑھی جانے والی کہانیاں ان سب کی وجہ سے خواتین کے  جذباتی ہیجان میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ بلکل بھی اچھی بات نہیں ہے اور اسی وجہ سے پھر ماہانہ ایام میں بھی بری طرح سے اثر آ رہا ہے اور اگر ماہانہ ایام ٹھیک نا ہوں تو جسم مختلف بیماریوں اور موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے اور اگر انسان ایک مرتبہ موٹاپے کا شکار ہو جاۓ تو پھر اس کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوتا ہے  لیکن اگر بڑھتے ہوئے موٹاپے پر فورن سے قابو پا لیا جاۓ تو دبلا ،پتلا ہونا آسان ہوتا ہے موٹا ہونے کی ایک بڑی وجہ خوراک کی زیادتی بھی ہے 

 

 

 


اور زیادہ کھانا بھی نفسیاتی مسلہ بن جاتا ہے اکثر دیکھا گیا کہ انسان جب کبھی بہت زیادہ پریشان ہو تو وہ زیادہ کھانا شروع کر دیتا ہے اور یہ بات نوے فیصد درست ہے کہ پریشانی میں لوگ زیادہ کھاتے ہیں اور انسان کو ذہنی مسائل اور پریشانیاں اور الجھنیں کم ہونگی تو وہ کم موٹاپے کا شکار ہو گا اب بہت سی خواتین جو کہ گھروں میں رہتی ہیں ان کو ورزش کے موقے بھی  کم ملتے ہیں اور جس وجہ سے پھر وہ موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں اور پھر جب خواتین موٹاپے کا شکار ہو جاتی ہیں تو پھر وہ ڈیٹنگ شروع کر دیتی ہیں مگر ان کو یہ بات بلکل بھی نہیں پتا ہوتی ہے کہ ان کو کھانا کیا ہے اور کون سی غذا ان کے لئے بهتر ہے اب بہت سی خواتین ایسی بھی ہیں جو کہ مختلف امراض میں بھی مبتلا ہوتی ہیں مثال کے طور ور ایک عورت جو کہ کردوں کے مرض میں مبتلا ہے اور دوسری عورت جو کہ ذیابطیس کی مریض ہے اور یہ دونوں خواتین اپنا وژن کم کرنا چاہتی ہیں اب ایسا تو نہیں ہے نا کہ یہ دودنوں خواتین اب ایک ہی جیسی غذا کھایئں گی بلکے ان دونوں خواتین کی غذا میں احتیاط بلکل مختلف ہو گی اور اس خوراک کا مشورہ بھی کوئی ماہرین غذا ہی کر سکتا ہے 

 

 

 


اب یہ طے کرنا موٹاپا ختم کرنے کے لئے کہ کیا کھایا جاۓ اور کیا نا کھایا جاۓ علم کے بغیر نا ممکن ہے اب شادی تو ایک ایسی چیز ہے کہ سب کو کرنی ہی ہوتی ہے اور خواتین جو کہ شادی کے بعد عموما موٹی ہو جاتی ہیں اور وہ موٹاپے کا زیادہ شکار ہوتی ہیں اب اس موٹاپے کی وجہ شادی نہیں ہے بلکے اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ جیسے کہ میں پہلے بھی ذکر کیا ہے کہ انسان نفسیاتی شکار ہو کر بھی موٹاپے کا شکار ہو جاتا ہے اب جب خواتین شادی کر کے دوسرے گھر جاتی ہیں تو وہ گھر ان کے لئے بکل نیا ہوتا ہے اور جہاں پر ان کا واسطہ نے لوگوں سے پڑتا ہے کیونکہ وہ ان لوگوں کو ان کی عادتوں کو پہلے سے نہیں جانتی ہوتی ہے اور اسی وجہ سے پھر اس کے ذھن پر نفسیاتی طور پر منفی اثر پڑتا ہے کیونکہ وہ ایک نئی جگہ پر جاتی ہیں جہاں ان کے لئے ہر چیز نئی ہوتی ہے وہ پھر وہاں پر اپنے بہن ،بھائیوں کو اپنے ماں ،باپ کو یاد کرتی ہے اور پھر اسی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے اور پھر اسی وجہ سے اس کی خوراک بھی بڑھ جاتی ہے اور جس وجہ سے اس کا وژن بھی بڑھنا شروع ہو جاتا ہے 

 

 

 

رائیٹر سدرہ خان 

میرا بلاگ پڑھنے کا بہت بہت شکریہ 

 



About the author

SidraKhan

I'm Sidra Khan working @ Filmannex full time. I don't waist my time so therefore I'm serious with my job and I will never disappoint.
Thank you

Subscribe 0
160